کھوئی رٹہ سیکٹرپربھارتی فوج کی فائرنگ،2مزید زخمی چل بسے،شہداء بچوں کی تعداد4ہوگئی
شہداء بچوں میں3 بہن بھائی بھی شامل،کھوئی رٹہ سیکٹرپرفائرنگ کاتبادلہ جاری ،پاک فوج نے بھارتی چیک پوسٹوں کوکامیابی سے نشانہ بنایا۔آئی ایس پی آر
ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 19 نومبر 2016 18:53
راولپنڈی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔19نومبر2016ء) : بھارتی فوج کی ایل اوسی کھوئی رٹہ سیکٹرپربلااشتعال فائرنگ کاسلسلہ جاری ہے،فائرنگ سے دوزخمی بچے مزیدشہید ہوگئے ہیں،بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ سے آج شہیدبچوں کی تعداد4ہوگئی ہے۔ان بچوں میں 4سال کی ریبہ، 7سال کی فائزہ،8سالہ شازیہ اور 16سالہ شہزادشامل ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج کی ایل اوسی پرسیزفائرکی خلاف ورزی کاعمل بدستورجاری ہے۔
بھارتی فوج کی ایل اوسی کھوئی رٹہ سب سیکٹرکے ایک دیہات میں بلااشتعال فائرنگ کی۔(جاری ہے)
بھارتی فوج کی فائرنگ کے نتیجہ3بچیوں سمیت4کمسن بچے شہیدہوگئے ہیں جبکہ ایک زخمی بھی ہواہے۔آئی ایس پی آرکے مطابق بھارتی فوج کی ایل اوسی کھوئی رٹہ سیکٹرمیں بلااشتعال فائرنگ کی۔آخری اطلاعات تک فائرنگ کاتبادلہ جاری تھا۔پاک فوج نے بھارتی چیک پوسٹوں کوکامیابی سے نشانہ بنایاہے۔بھارتی فائرنگ کے نتیجہ میں سنگھال گاؤں کی4سال کی ریبہ، 7سال کی فائزہ،8سالہ شازیہ اور 16سالہ شہزادشامل ہے جبکہ ایک بچہ زخمی بھی ہواہے،شہداء بچوں میں3 بہن بھائی بھی شامل ہیں۔دفترخارجہ نے بھارت کی بلااشتعال فائرنگ کی شدید مذمت کرتے ہوئے بھارتی ہائی کمشنرکوطلب کرلیاہے۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.