گڈانی شپ بریکنگ یارڈ میں محکمہ ماحولیات کی کارروائی، عمران شپ بریکرکی این او سی منسوخ تین لاکھ جرمانہ ، ذرائع

ہفتہ 19 نومبر 2016 20:38

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 نومبر2016ء) گڈانی شپ بریکنگ یارڈ میں محکمہ ماحولیات کی کارروائی، عمران شپ بریکرکی این او سی منسوخ تین لاکھ جرمانہ ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق محکمہ ماحولیات نے گڈانی شپ بریکنگ یارڈ میں کارروائی کرتے ہوئے غیر محفوظ طریقے سے کام کرنے پر عمران شپ بریکر کی این او سی منسوخ کردی اور تین لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا ہے ۔گڈانی کے پلاٹس 47اور 48میں ویسٹ میٹریل کو گیس سلنڈر کے قریب جلایا جا رہاتھا ویسٹ میٹریل کے جلانے سے گیس سلنڈر پھٹنے کا خدشہ تھا ۔

متعلقہ عنوان :