میاں محمود الر شید کامالی بے ضابطگی کے منصوبوں کیخلاف عدالت سے رجوع کرنے کا عندیہ

وکلا کو کیس کی تیاری کی ہدایت کر دی، دبئی روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو ، آج عالمی کانفرنس میں شرکت کرینگے

ہفتہ 19 نومبر 2016 20:35

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 نومبر2016ء) پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں محمود الر شید نے مالی بے ضابطگی کے منصوبوں کیخلاف عدالت سے رجوع کرنے کا عندیہ دیدیا جبکہ وکلا کو کیس کی تیاری کی ہدایت کر دی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز لاہور ائرپورٹ پر دبئی روانگی کے موقع پر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

ترجمان اپوزیشن لیڈر حافظ ذیشان رشید کے مطابق میاں محمود الر شید چیرمین تحریک انصاف عمران خان کی ہدایت پر آج ( اتوار) عالمی کانفرنس میں شرکت کریں گے، عالمی کانفرنس ’’ بعنوان زراعت و لائیو سٹاک‘‘ میں پاکستان، بھارت، بنگلہ دیش، نیپال شرکت کریگا، اپوزیشن لیڈر21نومبر کی رات واپس لاہور پہنچیں گے۔ روانگی سے قبل بات چیت کرتے ہوئے میاں محمود الر شید نے کہا کہ پنجاب اسمبلی کے آئندہ اجلاس میں وزیر اعلیٰ سے سیاسی کارکنوں اور ایم پی ایز کی گرفتاری اور انکے گھروں میں چھاپوں سے متعلق سوالات پوچھیں گے جواب ملنے تک ایوان کی کارروائی نہیں چلنے دی جائیگی۔

(جاری ہے)

انکا کہنا تھا دسمبر میں پنجاب حکومت کی کارکردگی پر وائٹ پیپر جاری کرینگے جو گڈ گورننس کے حکومتی دعوئوں کی نفی کرے گا۔ مالی بے ضابطگی کے منصوبوں کیخلاف عدالت سے بھی رجوع کریں گے جس کیلئے وکلا کو ہدایات جاری کر دی ہیں۔

متعلقہ عنوان :