وزیراعلیٰ پنجاب کی زیرصدارت لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی گورننگ باڈی کا پانچواں اجلاس، متعدد اہم فیصلے
شیخوپورہ، ننکانہ صاحب اور قصور میں عوام کو بہتر اور جدید سہولتوں کی فراہمی کیلئے ایل ڈی اے کے سب دفاتر کے قیام کی منظوری شیرپائو پل کے دونوں اطراف اراضی کو کمرشل طو رپر ڈویلپ کرنے ،بہترین کنسلٹنٹ کے انتخاب کا فیصلہ ،80ء کی دہائی میں ایل ڈی اے اور نیشنل ہائی وے اتھارٹی سے ڈبل ادائیگیاں حاصل کرنے والوں کے خلاف بھی کارروائی کا فیصلہ غیر قانونی ہائوسنگ سوسائٹیاں بنا کر عوام کی خون پسینے کی کمائی لوٹنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں، وقت آ گیا ہے کہ ایسے عناصر کے خلاف سخت کارروائی کی جائے، عوام سے دھوکہ فراڈ کرنے والوں کی جگہ جیل ہے پارکنگ اور تجاوزات کے مسائل کے حل کیلئے ٹھوس منصوبہ بندی کی جائے اور اس پر تیزی سے عملدرآمد کیا جائے، محمد شہباز شریف
ہفتہ 19 نومبر 2016 20:35
(جاری ہے)
اجلاس میں 80ء کی دہائی میں ایل ڈی اے اور نیشنل ہائی وے اتھارٹی سے پلاٹوں کی مد میں ڈبل ادائیگیاں حاصل کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا گیا اور اس وقت کے جن افسروں اور عملے نے اس ضمن میں ڈبل ادائیگیاں کیں ان کے خلاف بھی سخت کارروائی کا فیصلہ کیا گیا۔
وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہریوں کو سہولتیں فراہم کرنے کیلئے کثیرالجہتی نوعیت کے فوری اقدامات وقت کی اہم ضرورت ہے اور اس ضمن میں ادارہ جاتی نظام کو مزید مضبوط بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ وقت آ گیا ہے کہ ایسے عناصر کے خلاف قانون کے تحت سخت کارروائی کی جائے جو غیر قانونی ہائوسنگ سوسائٹیاں بنا کر عوام کے خون پسینے کی کمائی لوٹتے ہیں۔ عوام سے دھوکہ اور فراڈ کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں، ایسے عناصر کی جگہ جیل ہے۔انہوں نے لاہور ڈویژن کا مربوط ماسٹرپلان مرتب کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ جن شہروں میں تیزی سے ترقی ہو رہی ہے وہاں ڈویلپمنٹ اتھارٹیز کے قیام کیلئے فوری اقدامات کئے جائیں۔ اس اقدام سے شہریوں کو اچھی خدمات کی فراہمی میں مدد ملے گی اور انہیں بہتر اور جدید سہولتیں میسر آئیں گی۔ ڈویلپمنٹ اتھارٹیز کے قیام کے حوالے سے فوری طور پر روڈمیپ مرتب کیا جائے اور لاہور سمیت بڑے شہرو ںمیں نکاسی آب اور صفائی کے حوالے سے منصوبوں کیلئے بین الاقوامی کنسلٹنٹس کا انتخاب کیا جائے۔ انہوں نے 80ء کی دہائی میں ایل ڈی اے اور نیشنل ہائی وے اتھارٹی سے پلاٹوں کی مد میں ڈبل ادائیگیاں حاصل کرنیو الوں اور اس وقت کے ایل ڈی اے کے افسروں اور عملے جس نے یہ ڈبل ادائیگیاں کیں ان کے خلاف بھی سخت کارروائی کی ہدایت کی۔ وزیراعلیٰ نے غیر قانونی اور بلااجازت تعمیر کی جانے والی عمارتوں اور جن پلاٹس پر مقررہ مدت میں عمارتیں تعمیر نہیں کی گئیں، ان کے سروے کا بھی حکم دیا۔ انہوں نے کہا کہ پارکنگ اور تجاوزات کے مسائل کے حل کیلئے مربوط منصوبہ بندی کی جائے اور اس پر پوری طرح عملدرآمد کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ شیرپائو پل کے دونوں اطراف اراضی کو کمرشل طو رپر ڈویلپ کیا جائے اور اس کی ڈویلپمنٹ کیلئے بہترین کنسلٹنٹ کا انتخاب کیا جائے۔ انہو ںنے اتھارٹی کے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل کو بعض اختیارات تفویض کرنے کے حوالے سے ترامیم کیلئے سب کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ انجینئرز کو تکنیکی الائونس دینے کیلئے کارکردگی کی بنیاد پر مربوط نظام وضع کیا جائے۔ ڈائریکٹر جنرل لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے ادارے کی کارکردگی اور شہریوں کو سہولیات کے فراہمی کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ خواجہ احمد حسان، اراکین صوبائی اسمبلی رانا محمد ارشد، یعقوب ندیم، بائو اختر علی، عارف خان سندھیلہ، سیکرٹری لوکل گورنمنٹ، سیکرٹری ہائوسنگ، کمشنر لاہور ڈویژن اور گورننگ باڈی کے دیگر اراکین نے اجلاس میں شرکت کی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم کے دورہ سعودی عرب کا امکان
-
بحیرہ احمر میں جبوتی کے ساحل کے قریب 77 افراد کو لے جانے والی کشتی الٹ گئی 23 افراد ہلاک جبکہ21 لاپتہ ہیں.اقوام متحدہ
-
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے دورہ پاکستان کے دوران پاک ایران گیس پائپ لائن کا تذکرہ سامنے نہیں آسکا
-
نواز شریف نے قمر باجوہ کو مدت ملازمت میں دوسری توسیع کی یقین دہانی کرائی تھی
-
حکومت کے معاشی اشاریوں میں بہتری کے دعوﺅں میں کتنی حقیقت ہے؟ماہانہ اعداد و شمار کو بنیاد بناکرنہیں کہا جا سکتا کہ بہتری آچکی ہے.معاشی ماہرین
-
صدر زرداری سے ائیر ایشیا ایوی ایشن گروپ کی ملاقات
-
عدالت نے علیمہ خان کی عبوری ضمانت کی درخواست منظور کرلی
-
سعودیہ سے دیر آنے والی خاتون 22 سالہ نوجوان کے ساتھ لاپتا، تلاش شروع
-
ایرانی صدر کا دورہ کراچی، (کل) صبح 8 بجے تک موبائل سروس معطل رہے گی
-
کم سے کم اجرت 32000 ہے ، عمل نہ کرنے والے اداروں کے خلاف کارروائی کی جائیگی ، وزیرخزانہ
-
مجھے مسلم لیگ ن سے کیوں نکالا گیا؟ اس کی وجہ شہباز شریف پسند نہیں کرتے تھے
-
اٹک ریفائنری بند ہونے کے دہانے پر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.