حکومت کے پاس مطالبات ماننے کیلئے ابھی بھی وقت ہے ،27دسمبر کے بعد مہلت نہیں ملے گی ‘ بلاول بھٹو
مطالبات تسلیم نہ کئے گئے تو آئینی ، جمہوری جدوجہد کا راستہ اختیار کیا جائیگا،حکمران جمہوری احتساب سے بچ نہیں سکیں گے پی پی چیئرمین سے اعتزا زاحسن، لطیف کھوسہ ،قمر زمان کائرہ کی ملاقات، پانامہ لیکس کے معاملے کو پارلیمنٹ ، عوامی سطح پر بھرپور طریقے سے اٹھانے کا فیصلہ اعتزاز احسن نے پی ٹی آئی کے رابطوں بارے بھی آگاہ کیا، لطیف کھوسہ کی قانون پہلوئوں پر بریفنگ،وسطی پنجاب کے عہدیدار وں کی بھی ملاقات
ہفتہ 19 نومبر 2016 20:35
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 نومبر2016ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ حکومت کے پاس مطالبات ماننے کیلئے ابھی بھی وقت ہے ،27دسمبر کے بعد مہلت نہیں ملے گی اور حکمران جمہوری احتساب سے نہیں بچ سکیں گے، نو منتخب عہدیداران پارٹی کو پنجاب میں فعال کرنے کیلئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھیں اور اس کیلئے کارکنوں سے ہر سطح پر رابطے بڑھائے جائیں، تیس نومبر کو پارٹی کے یوم تاسیس کی مناسبت سے ورکرز کنونشن کا انعقاد کیا جائے گا ۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے پارٹی رہنمائوں سے مشاورتی ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔بلاول بھٹو سے اعتزاز احسن ،سردار لطیف کھوسہ اور قمر زمان کائرہ نے ملاقات کی جس میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال اور خصوصاً پانامہ لیکس کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا ۔(جاری ہے)
علاوہ ازیں وسطی پنجاب کے نو منتخب عہدیداروں نے بھی پارٹی چیئرمین سے ملاقات کر کے پارٹی کے یوم تاسیس اور بلاول بھٹو کے دورہ پنجاب کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا ۔
بتایا گیا ہے کہ اعتزاز احسن نے پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو کو پی ٹی آئی کی جانب سے رابطوں بارے آگاہ کیا۔ جبکہ اس موقع پر سردار لطیف کھوسہ نے پانامہ کیس پر قانونی پہلوئوں پر بریفنگ دی۔ ذرائع کے مطابق مشاورت میں پانامہ لیکس کے معاملے کو پارلیمنٹ اور عوامی سطح پر بھرپور طریقے سے اٹھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ملاقات میں اسحاق ڈار کی جانب سے پانامہ لیکس کے علاوہ دیگر تین مطالبات ماننے کا عندیہ بھی زیربحث رہا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ اگرمقررہ وقت تک مطالبات تسلیم نہ کئے تو حکمرانوں کیخلاف آئینی اور جمہوری جدوجہد کا راستہ اختیار کیا جائے گا اس کے بعد حکمران جمہوری احتساب سے بچ نہیں سکیں گے۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ حکومت کے پاس اب بھی وقت ہے، مطالبات مان لے، 27دسمبر کے بعد کوئی مہلت نہیں ملے گی۔قمر زمان کائرہ کی سربراہی میں ملاقات کرنے والے وسطی پنجاب کے عہدیداروں سے گفتگو میں پارٹی کے یوم تاسیس کو بھرپو ر طریقے سے منانے ، اسکی تیاریوں اور بلاول بھٹو کے دورہ پنجاب کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ بتایا گیا ہے کہ بلاول بھٹو نے یوم تاسیس پر ورکرز کنونشن کا انعقاد کیا جائے گا جس میں کارکنوں کو کھل کر بات کرنے کا موقع دیا جائے گا۔ کارکن پانچ منٹ تک تجاویز یا شکایات کر سکیں گے۔ بلاول بھٹو کا کہنا تھاکہ نو منتخب عہدیداران پارٹی کو پنجاب میں فعال کرنے کیلئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھیں اور اس کے لئے ہر سطح پر کارکنوں سے رابطے بڑھائے جائیں ۔مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.