Live Updates

عمران خان اور شیخ رشید کی ایک دوسرے پر تنقید کے بعد تحریک انصاف کے ممکنہ وکیل بابر اعوان کے ساتھ تابڑ توڑ سیاسی حملوں کی ویڈیو سامنے آگئی ،ہزاروں افراد نے دیکھی

بابراعوان چوروں کا وکیل ہے ، عمران خان ، آپ سرے محل کاحساب مانگنے سے پہلے اسلام آباد میں سرکاری زمین پر قبضہ کرکے محل بنانے کاحساب دیں، سماجی ویب سائیٹ پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں بابر اعوا ن کا تحریک انصاف کے سربراہ کو کھرا جواب

ہفتہ 19 نومبر 2016 20:33

ٴْاسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 نومبر2016ء) تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کے ساتھ ایک دوسرے پر تنقیدوالی ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد پانامہ لیکس مقدمے میں ممکنہ وکیل بابراعوان کے ساتھ بھی ایک دوسرے پر تابڑ توڑ سیاسی حملوں کی ویڈیو سامنے آگئی،ویڈیو میں ایک نجی ٹی وی چینل کے ٹاک شو میں عمران خان بابراعوان کو سپریم کورٹ کی وکالت کرنے پر چوروں کا وکیل قرار دے رہے ہیں جبکہ بابراعوان عمران خان کوجواب دے رہے ہیں کہ آپ سرے محل کاحساب مانگنے سے پہلے اسلام آباد میں سرکاری زمین پر قبضہ کرکے محل بنانے کاحساب دیں،سابق ویڈیو کی طرح یہ ویڈیو بھی سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر ایک مقبول ویڈیو بن چکی ہے اور ہزاروں افراد اسے ملاحظہ کرچکے ہیں۔

(خ م)
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات