جنگی صلاحیتوں سے لیس پاک فوج روایتی جنگ کا جواب دینے کیلئے تیار ہے،پاک فوج دنیا کی سب سے زیادہ مہارت رکھنے والی فوج ہے ، اس نے بہادری کے ورثے کوفخریہ اندازمیں قائم رکھا اور چیلنجز کا بخوبی مقابلہ کیا، دہشت گردی کی جنگ میں بے مثال کامیابیا ں حاصل کیں

آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا سلیمانکی سیکٹر کے دورے کے موقع خطاب آرمی چیف نے پاک فوج اور رینجرز کے جوانوں کے ساتھ دن گزارا، ایل او سی اور ورکنگ با?نڈری پرتعینات جوانوں کے عزم اور حوصلے کی تعریف کی ،آئی ایس پی آر

ہفتہ 19 نومبر 2016 20:33

جنگی صلاحیتوں سے لیس پاک فوج روایتی جنگ کا جواب دینے کیلئے تیار ہے،پاک ..
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 نومبر2016ء) آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ پاک فوج جنگی صلاحیتوں سے لیس اورکسی بھی جارحیت سے نمٹنے کے لئے تیار ہے،پاک فوج دنیا کی سب سے زیادہ مہارت رکھنے والی فوج ہے ،پاک فوج نے بہادری کے ورثے کوفخریہ اندازمیں قائم رکھا اور چیلنجز کا بخوبی مقابلہ کیا۔ہفتہ کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے سلیمانکی سیکٹر کا دورہ کیا جہاں انہوں نے پاک فوج اور رینجرز کے جوانوں کے ساتھ دن گزارا۔

آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے اس موقع پر کہاکہ دہشت گردی کی جنگ میں بے مثال کامیابیاں حاصل کیں۔ پاک فوج جنگی صلاحیتوں سے لیس اورکسی بھی جارحیت سے نمٹنے کے لئے تیار ہے۔

(جاری ہے)

انھوںنے کہاکہ پاک فوج نے بہادری کے ورثے کوفخریہ اندازمیں قائم رکھا اور چینلجز کا بخوبی مقابلہ کیا۔پاک فوج روایتی جنگ کا جواب دینے کیلئے تیار ہے ،پاک فوج دنیا کی سب سے زیادہ مہارت رکھنے والی فوج ہے۔

آرمی چیف نے کہاکہ۔ آرمی چیف نے ایل او سی اور ورکنگ با?نڈری پرتعینات جوانوں کے عزم اور حوصلے کی تعریف کی۔انہوں نے مادروطن کے دفاع کے لئے شہدائ اور غازیوں کو خراج تحسین پیش کیا۔ آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے میجر شبیر شریف کی جائے شہادت پر پھولوں کی چادر چڑھائی۔ اس سے قبل آرمی چیف جنرل راحیل شریف جب سلیمانکی سیکٹر پہنچے تو کور کمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل صادق ،کمانڈر بہاولپور کورلیفٹیننٹ جنرل جاوید اقبال اورڈی جی پنجاب رینجرز میجر جنرل عمر فاروق برکی نے انکا استقبال کیا۔