ملت پارک میں موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ،4افرادجاں بحق اور2زخمی ہوگئے

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 19 نومبر 2016 18:33

ملت پارک میں موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ،4افرادجاں بحق اور2زخمی ہوگئے

لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔19نومبر2016ء) :ملت پارک میں موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے 4افرادجاں بحق اور2زخمی ہوگئے۔پولیس ذرائع کے مطابق سمن آبادکے علاقے ملت پارک میں موٹرسائیکل سوارملزمان کی فائرنگ سے 4افرادجاں بحق ہوگئے ہیں۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق واقعہ سے معلوم ہوتاہے کہ ڈکیتی مزاحمت پرفائرنگ کی گئی۔فائرنگ ایک دکان پرکی گئی۔ملزمان فائرنگ کے بعدفرارہوگئے۔فائرنگ کے نتیجہ میں 2افرادزخمی بھی ہوئے ہیں۔زخمیوں کوہسپتال منتقل کردیاگیاہے۔جاں بحق افرادمیں باپ بیٹا بھی شامل ہیں۔2جاں بحق افرادکی شناخت تنویراورامجدکے نام سے ہوئی ہے۔پولیس نے ملزمان کیخلاف قانونی کاروائی شروع کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :