کوئٹہ میں پانی کا مسئلہ ایک بحرانی کیفیت اختیار کرچکا ہے ، عبدالمجید خان اچکزئی

ہفتہ 19 نومبر 2016 20:30

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 نومبر2016ء) پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چیئرمین عبدالمجید خان اچکزئی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ کوئٹہ میں پانی کا مسئلہ ایک بحرانی کیفیت اختیار کرچکا ہے اور وقت کا تقاضہ ہے کہ بغیر کسی سیاسی سکورنگ کے ہمیں اس سنگین مسئلے کے حل کے لئے ٹھوس اور پائیدار منصوبہ بندی کرنا پڑے گا جبکہ تمام سیاسی بیان شعبدہ بازی سے ہٹ کر مسئلے کے حل کی جانب دیکھنا ہوگا۔

انہوں نے کہاکہ بج عزیز خان ڈیم کی تعمیر وقت کی عین ضرورت ہے کیونکہ تکنیکی ماہرین اس کی فیزیبلیٹی کو انتہائی موزوں قرار دے چکے ہیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ اس ڈیم کی تعمیر سے کوئٹہ شہر کو دو کروڑ ساٹھ لاکھ گیلن پانی دستیاب ہوسکے گی جبکہ ڈیم کے محل وقوع انتہائی مناسب جگہ پر ہے کیونکہ یہ ایک مناسب بلندی پر تعمیر ہوئی ہے اور اس میں پانی کی نکاسی کے لئے بھی کوئی مسئلہ درپیش نہیں کیونکہ اس کے راستے صرف اٹھارہ گھرانے متاثر ہوں گے اور اس لحاظ سے منصوبے کو سب سے زیادہ فوقیت دینے اور کام کو تیز کرنے کی ضرورت ہے اور اس حوالے سے میرے دائرہ اختیار میں جتنے بھی وسائل ہوں گے اس منصوبے کو عملی جامہ پہنانے کیلئے استعمال کئے جائیں گے۔

(جاری ہے)

مزید برآں انہوں نے اس اہم منصوبے کو وفاقی حکومرت کی طرف سے مکمل کی سفارش کی ہے۔

متعلقہ عنوان :