پاک سرزمین پارٹی کے وائس چیئرمین وسیم آفتاب کا گجر نالے میںگر کر 7سالہ بچے کی ہلاکت پر گھرے دکھ اور تشویش کا اظہار

ہفتہ 19 نومبر 2016 20:30

پاک سرزمین پارٹی کے وائس چیئرمین وسیم آفتاب کا گجر نالے میںگر کر 7سالہ ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 نومبر2016ء) پاک سرزمین پارٹی کے وائس چیئرمین وسیم آفتاب نے گجر نالے میںگر کر ساتھ سالہ بچے کی ہلاکت پر گہرے دکھ اور تشویش کا اظہار کیا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ حکومتی ادارے عوام کے بلدیاتی مسائل حل کرنے میں بری طرح ناکام ہوچکے ہیں، بر وقت اطلاع کے باوجود کے ایم سی انتظامیہ کی جانب سے غیر ذمہ داری کامظاہرہ ان کی مجرمانہ غفلت ہے،ریسکیو افراد سمیت مشینری کا انتظام بروقت نہ کیا جانا حکومتی انتطامیہ کی نا اہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے ،انہوں نے کہا کہ کراچی میںحکومت عوام کی خدمت کرے اور عوامی مسائل کے حل کی طرف توجہ دے ،آئندہ اس قسم کی واقعات کی روک تھام کیلئے بروقت اقدامات کئے جائیں اور کسی ناگہانی آفت یا مشکل کی صورت میں شہری علاقوں کو لاوارث نہ چھوڑ ا جائے بلکہ ریسکیو کے تمام ادارو ںکو فعال کیا جائے ، بلدیاتی اداروں کی ناکامی اور بے حسی کا سختی سے نوٹس لیا جائے جس کا خمیازہ شہری بھگت رہے ہیں ،حکومت سندھ کراچی دشمن اقدامات سے گریز کرے ،شہر میں کچرے کے ڈھیر لگے ہوئے ہیں،عوام کو نہ پینے کا صاف پانی میسر ہے نہ ہی صحت مند ماحول ،کراچی پاکستان کی معاشی شہہ رگ ہے یہاں کے شہریوں کو ان کے جائز بنیادی حقوق دیئے جائیں اور مسائل کے حل کے لئے عملی اقدامات کئے جائیں۔

متعلقہ عنوان :