وزیراعلیٰ سندھ سے نیدر لینڈ کی سفیر کی ملاقات

ملاقات میں دو طرفہ تجارتی تعلقات ، سرمایہ کاری خاص طور پر انرجی اور سوشل سیکٹر کی امپروومنٹ کے حوالے سے بات چیت کی گئی

ہفتہ 19 نومبر 2016 20:25

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 نومبر2016ء) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے نیدر لینڈ کی سفیر جینیٹ سیپن ) jeanette Seppen )نے وزیر اعلیٰ ہائوس میں ملاقات کی ۔ملاقات میں دو طرفہ تجارتی تعلقات ، سرمایہ کاری خاص طور پر انرجی اور سوشل سیکٹر کی امپروومنٹ کے حوالے سے بات چیت کی گئی۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ سندھ سید مرادعلی شاہ نے کہاکہ امن و امان کی صورتحال میں بہتری کے بعد صوبہ سندھ میں سرمایہ کاری میں نمایاں اضافہ ہوا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ انر جی سیکٹر میں بڑے پیمانے پر کام ہو رہا ہے تاکہ صنعتوں کی بڑھتی ہوئی ضروریات کو پورا کیا جا سکے ۔ اس موقع پر نیدر لینڈ کی سفیر کی جانب سے صنعتی شعبے میں ماہرین سمیت ہر ممکن مدد اور تعاون کی پیشکش کی ۔

متعلقہ عنوان :