وزیراعلیٰ سندھ سے بنگلہ دیش کے ہائی کمشنر کی ملاقات

ملاقات میں باہمی تجارت کے فروغ سمیت مختلف باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت کی گئی

ہفتہ 19 نومبر 2016 20:25

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 نومبر2016ء) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے ہفتہ کو بنگلہ دیش کے ہائی کمشنر طارق احسن نے وزیر اعلیٰ ہائوس میں ملاقات کی ۔ملاقات میں باہمی تجارت کے فروغ سمیت مختلف باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت کی گئی ۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہاکہ اس وقت پاکستان کی بنگلہ دیش ایکسپورٹ 10بلین روپے ہے۔

(جاری ہے)

وزیر اعلیٰ سندھ نے کہاکہ بنگلہ دیش کی معاشی حالات مستحکم ہو رہے ہیں ۔

انہوںنے کہاکہ بنگلہ دیش نے لوڈشیدنگ کا خاتمہ کر دیا ہے اب ہم بھی لوڈشیڈنگ کے خاتمے کے لئے کو شاں ہیں اور اس وقت صوبہ سندھ میں تھر کول اور ونڈ انرجی سمیت مختلف طریقوں سے بجلی کی پیداوار میں اضافے کے لئے اقدامات کئے جا رہے ہیں اور بہت جلد پاکستان میں لوڈشیڈنگ کا خاتمہ ہو جائے گا ۔

متعلقہ عنوان :