پانامہ کیس میں کچھ بنتانظر نہیں آرہا، لگتا ہے مسئلہ پارلیمنٹ کے سوا کہیں حل نہیں ہوگا ‘ رحمان ملک

بلاول بھٹو کی4میں سی3 نکات اسحاق ڈار قبول کر چکے ، چوتھا بھی مان لیں تو مسئلہ حل ہو جائے، جہانگیر بدر نے مرتے دم تک پارٹی کی خدمت کی ، لاہورمیں کسی سڑک کا نام جہانگیر بدرسے منسوب ہونا چاہیے ‘ اہلخانہ سے اظہار تعزیت کے بعد میڈیا سے گفتگو

ہفتہ 19 نومبر 2016 20:03

پانامہ کیس میں کچھ بنتانظر نہیں آرہا، لگتا ہے مسئلہ پارلیمنٹ کے سوا ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 نومبر2016ء) سابق وزیر داخلہ و پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما رحمان ملک نے کہا ہے کہ پانامہ کیس میں کچھ بنتانظر نہیں آرہا، لگتا ہے کہ اس کیس کا مسئلہ پارلیمنٹ کے سوا کہیں حل نہیں ہوگا ،بلاول بھٹوکی4میں سی3 نکات اسحاق ڈار قبول کر چکے ہیں، چوتھا بھی مان لیں تو یہ مسئلہ حل ہو جائے، جہانگیر بدر نے مرتے دم تک پارٹی کی خدمت کی ، لاہورمیں کسی سڑک کا نام جہانگیر بدرسے منسوب ہونا چاہیے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے علی ٹائون میں پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما جہانگیر بدر کے انتقال پر انکی رہائش گاہ جا کر اہل خانہ سے اظہار تعزیت اور فاتحہ خوانی کے بعد میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کیا ۔ رحمان ملک نے کہا کہ جہانگیر بدر ذوالفقار علی بھٹو اور بے نظیر بھٹو شہید کے ساتھی تھے ، انہوں نے مرتے دم تک پارٹی کی خدمت کی ۔

(جاری ہے)

لاہور کی کسی ایک سڑک کا نام جہانگیر بدر روڈ ہونا چاہیے ۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پانامہ کیس میں کچھ بنتانظر نہیں آرہا، لگتا ہے کہ اس کیس کا مسئلہ پارلیمنٹ کے سوا کہیں حل نہیں ہوگا کیونکہ پانامہ کیس جن کے خلاف ہے اور جس پراپرٹی پر یہ کیس بنا، وہ ملک سے باہرہیں،وہاں کی حکومتوں سے اجازت لے کر اس کی تحقیقات ہونی چاہیے۔پانامہ سفارتی کیس بن چکا ہے، فوٹو کاپیوں پراس کی تحقیقات نہیں ہو سکتی ۔انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹوکی4میں سی3 نکات اسحاق ڈار قبول کر چکے ہیں، چوتھا بھی مان لیں تو یہ مسئلہ حل ہو جائے۔