وزیرا عظم نواز شریف کی علی ٹائون آمد،جہانگیر بدر کے انتقال پر اہل خانہ سے اظہار تعزیت ، فاتحہ خوانی کی

حسین نواز بھی ہمراہ تھے ،مرحوم سیاستدان ہونے کیساتھ اچھے انسان بھی تھے ،وزیر اعظم کی میڈیا سے گفتگو

ہفتہ 19 نومبر 2016 20:03

وزیرا عظم نواز شریف کی علی ٹائون آمد،جہانگیر بدر کے انتقال پر اہل خانہ ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 نومبر2016ء) وزیرا عظم محمد نواز شریف نے پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما جہانگیر بدر کے انتقال پر ان کی رہائشگاہ پر جا کر اہل خانہ سے اظہار تعزیت اور فاتحہ خوانی کی ۔ گزشتہ روز وزیر اعظم محمد نواز شریف اپنے صاحبزادے حسین نواز ،خواجہ احمد حسان اور قمرالزمان چوہدری کے ہمراہ سخت سکیورٹی میں علی ٹائون پہنچے جہاں انہوںنے پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما جہانگیر بدر کے انتقال پر ان کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت اور فاتحہ خوانی کی ۔

(جاری ہے)

تعزیت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم نواز شریف نے کہا کہ مرحوم سیاستدان ہونے کے ساتھ اچھے انسان بھی تھے ، وہ اپنے مخالفین کے بارے میں بھی عزت سے بات کرتے تھے ۔ میرا ان سے بہت پرانا تعلق تھا اور میں نے ان کی شادی میں بھی شرکت کی تھی ۔ وہ اللہ تعالیٰ کے پاس چلے گئے ہیں لیکن ان کی اچھی یادیں دل میں ہیں ۔ جہانگیر بدر مرحوم دل کے بہت صاف تھے ، وہ سیدھی اور صاف ستھری بات کرنے والے انسان تھے او رمجھے اس طرح کے انسان اچھے لگتے ہیں ۔ میرا ان سے تعلق کئی سال پہلے قائم ہوا اور انشا اللہ ان کے بچوں کے ساتھ بھی جاری رہیگا ۔ انہوںنے کہا کہ اگر جہانگیر بدر جیسے منجھے ہوئے لوگ سیاست میں ہوں تو پاکستان کی سیاست کا نقشہ بد ل سکتا ہے ۔

متعلقہ عنوان :