بھارت کی پاکستان مخالف دشمنی ڈھکی چھپی نہیں، بھارت کنٹرول لائن پر جان بوجھ کر حالات خراب کررہا ہے‘ مسعود خان

بھارتی جارحیت کا مقصد سی پیک منصوبے کو نقصان پہنچانا ہے ‘مسئلہ کشمیر کا حل صرف رائے شماری سے ممکن ہو سکتا ہے ‘ عالمی طاقتیں مسئلہ کشمیر حل کرانے کیلئے کرادار ادا نہیں کررہی ، بھارت70سالوں سے بھار ت پر ناجائز طور پر قابض ہیں، کشمیر یوں کی آواز کو دبانے کی ناکام کوشش کر رہا ہے صدر آ زادکشمیر کی علامہ محمد اقبال کے مزار پر حاضری اور لاہور پر یس کلب کے دورہ کے دوران گفتگو

ہفتہ 19 نومبر 2016 19:57

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 نومبر2016ء) صدر آزاد کشمیر سردار مسعود خان نے کہا ہے کہ بھارت کی پاکستان مخالف دشمنی ڈھکی چھپی نہیں، بھارت کنٹرول لائن پر جان بوجھ کر حالات خراب کررہا ہے۔ وہ ہفتے کے رو ز شاعر مشرق علامہ محمد اقبال کے مزار پر حاضری اور فاتحہ خوانی کے موقعہ پر اور لاہور پر یس کلب میں گفتگو کر رہے تھے صدر آزاد کشمیر سردار مسعود خان نے کہا کہ پاکستان کشمیر کا مقدمہ سفارتی سطح پر بہتر طور پر لڑرہا ہے عالمی طاقتیں مسئلہ کشمیر حل کرانے کیلئے کرادار ادا نہیں کررہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بھارتی جارحیت کا مقصد سی پیک منصوبے کو نقصان پہنچانا ہے ‘مسئلہ کشمیر کا حل صرف رائے شماری سے ممکن ہو سکتا ہے ‘ عالمی طاقتیں مسئلہ کشمیر حل کرانے کیلئے کرادار ادا نہیں کررہی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا بھارت70سالوں سے بھار ت پر ناجائز طور پر قابض ہیں اور کشمیر یوں کی آواز کو دبانے کی ناکام کوشش کر رہا ہے مگر بھارت اپنے عزائم میں کسی صورت کامیاب نہیں ہوگا اور آخر کار بھات کو کشمیر کو آزاد کر نا ہی پڑ یگا ۔

انہوں نے کہا کہ بھارت کی پاکستان مخالف دشمنی ڈھکی چھپی نہیں، بھارت کنٹرول لائن پر جان بوجھ کر حالات خراب کررہا ہے مگر پاکستانی افواج بھارت کو منہ توڑ جواب دے رہی ہے اور بھارت کو بلا اشتعال فائر نگ کا سلسلہ بند کر نا ہوگا ورنہ انکی منہ توڑ جواب کا سامنا کر نا ہی پڑ یگا ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان اور یہاں کی عوام سمیت تمام سیاسی و مذہبی جماعتیں آزادی کی تحر یک میں کشمیر یوں کیساتھ ہیں ۔