چہلم شہدائے کربلا کے سلسلے میں جڑواں شہروں کے مرکزی جلوس ہائے عزا کے انتظامات کو حتمی شکل دیدی

اسلام آباد کا مرکزی جلوس ( آج س )امام بارگاہ اثناعشری جی سکس ٹو، راولپنڈی کا مرکزی جلوس پیر کو کرنل مقبول حسین امام بارگاہ سے برآمد ہوگا، سیکورٹی انتہائی سخت ہوگی

ہفتہ 19 نومبر 2016 19:57

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 نومبر2016ء) چہلم شہدائے کربلا کے سلسلے میں راولپنڈی و اسلام آباد کے مرکزی جلوس ہائے عزا کے انتظامات کو حتمی شکل دیدی ، اسلام آباد کا مرکزی جلوس (آج ) امام بارگاہ اثناعشری جی سکس ٹو جبکہ راولپنڈی کا مرکزی جلوس پیر کو کرنل مقبول حسین امام بارگاہ سے برآمد ہوگا، سیکورٹی کے بھی انتہائی سخت انتظامات ہونگے۔

تفصیلات کے مطابق چہلم شہدائے کربلا کے سلسلے میں جڑواں شہروں کے مرکزی جلوسوں کے حوالے سے انتظامات کو حتمی شکل دیدی گئی ہے۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق چہلم امام حسین کے سلسلے میں اسلام آباد کا مرکزی جلوس مرکزی اثناعشری جی سکس سے برآمد ہوگا ،جلوس علم ایک بجے بعد از نماز ظہرین برآمد ہوگا ، جلوس مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا بعد از نماز مغربین مرکزی امام بارگاہ میں ہی اختتام پذیر ہوگا جبکہ (آج ) ہی راولپنڈی کی یاد گارحسین امام بارگاہ سے روایتی جلوس بھی بعد از نماز مغربین برآمد ہوگا ۔

(جاری ہے)

دوسری جانب راولپنڈی کا مرکزی جلوس چہلم امام بارگاہ کرنل مقبول حسین سے پیر کے روز برآمد ہوگا ،جلوس چہلم تقریبا گیارہ بجے امام بارگاہ کرنل مقبول حسین سے برآمد ہوگا،عزاداران نماز ظہرین فوارہ چوک میں جبکہ نماز مغربین جامع مسجد روڈ پر ادا کی جائیگی جلوس رات گئے قدیمی امام بارگاہ میں اختتام پذیر ہوگا۔ ذرائع کے مطابق جلوس ہائے چہلم کے روٹس پر سیکورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے جائیںگے ،سیکورٹی کے حوالے سے بھی انتظامات کو حتمی شکل دی گئی، جلوس کے گرد تین سیکورٹی حصار بنائے جائیںگے ، رضا کاروں کے علاوہ دوسرا سیکورٹی حصار پولیس اور تیسرا رینجرز کا ہوگا۔(ع ع)

متعلقہ عنوان :