بلاول بھٹو نے پنجاب میں اپنا قیام بڑھا دیا ‘ 4مطالبات کو بھر پور انداز میں پار لیمنٹ اور عوامی فورم پر اٹھانے کا فیصلہ

پارٹی چیئر مین کی لطیف کھوسہ ‘ اعتزاز احسن اور پی پی پی پنجاب کے صدرقمر زمان کائر ہ کو بھی ضروری ہدایات جاری حکمران کسی بھی طرح احتساب سے بچ نہیں سکتے‘انکو اپنی کر پشن اور پانامہ لیکس کا ہرصورت حساب دینا پڑ یگا‘ پیپلزپارٹی کے 4مطالبات تسلیم نہ ہوئے تو پورے ملک میں گلی گلی ’’گونواز گو ‘‘کا نعرہ لگے گا ‘27دسمبر کو آئندہ کی حکمت عملی کا اعلان کروں گا پیپلزپارٹی کے چیئر مین کی لطیف خان کھوسہ اور سینیٹر اعتزاز احسن سے ملاقات میں گفتگو

ہفتہ 19 نومبر 2016 19:57

بلاول بھٹو نے پنجاب میں اپنا قیام بڑھا دیا ‘ 4مطالبات کو بھر پور انداز ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 نومبر2016ء) پیپلزپارٹی نے پانامہ لیکس سمیت 4مطالبات کو بھر پور انداز میں پار لیمنٹ اور عوامی فورم پر اٹھانے کا فیصلہ کر لیا ‘چیئر مین بلاول بھٹو نے پارٹی کے مر کزی سیکرٹری جنرل سردار لطیف خان کھوسہ ‘سینیٹر اعتزاز احسن اور پنجاب کے صدر قمر الزمان کائر ہ کو بھی ضروری ہدایات جاری کر دی جبکہ بلاول بھٹو نے بلاول ہائوس لاہور میں اپنا قیام مز ید بڑھا دیا ہے ۔

ذرائع کے مطابق ہفتے کے روز پیپلزپارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو سے پارٹی کے مر کزی سیکرٹری جنرل سردار لطیف خان کھوسہ ‘سینیٹر اعتزاز احسن نے بلاول ہائو س لاہور میں ملاقات کی جبکہ اس موقعہ پر قمر الزمان کائرہ ‘جنرل سیکرٹر ی پنجاب ندیم افضل چن سمیت دیگر بھی موجود تھے ملاقات کے دوران اعتزاز احسن نے تحر یک انصاف کی قیادت کی جانب سے پانامہ لیکس کیس کے حوالے سے کیے جانیوالے رابطے اور سپر یم کورٹ میں کیس میں پیش ہونے کی درخواست کے حوالے سے جبکہ سردار لطیف خان کھوسہ نے پانامہ لیکس کی اب تک کی صورتحال اور اسکے آئینی نقات کے حوالے سے بر یفنگ دی جبکہ اس موقعہ پر فیصلے کیا گیا ہے کہ پانامہ لیکس سمیت پیپلزپارٹی کے 4مطالبات پار لیمنٹ اور عوامی فورم پرآئینی اور جمہو ری طر یقے سے اٹھائے جائیں گے جبکہ اس موقعہ پر گفتگو کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو نے کہا کہ حکمران کسی بھی صرف احتساب سے بچ نہیں سکتے انکو اپنی کر پشن اور پانامہ لیکس کا ہرصورت حساب دینا پڑ یگا اور اگر پیپلزپارٹی کے 4مطالبات تسلیم نہیں ہوں گے تو پورے ملک میں گلی گلی ’’گونواز گو ‘‘کا نعرہ لگے گا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہم ملک میں آئین اور جمہو ریت کی بات کرتے ہیں اس لیے احتساب اور مطالبات کی منظوری کے معاملے میں بھی آئینی اور جمہو ری جد وجہد کی جا ئیگی اور حکمرانوں کو مطالبات تسلیم کر نے پر مجبور کر دیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ احتساب سے بھاگ رہی ہے مگر پیپلزپارٹی عوام کیساتھ ملکر حکمرانوں کی تمام سازشوں کو ناکام بنا دیگی اور ہم ثابت کر یں گے پیپلزپارٹی آج بھی پاکستان کی سب سے بڑی سیاسی اور عوامی جماعت ہے ۔