بھارتی افواج کالائن آف کنٹرول پر بلااشتعال فائرنگ کا سلسلہ جاری ، 2بچیاں شہید ، 4شہری زخمی
پاک فوج کابھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب، کئی بھارتی فوجی چوکیوں کو نشانہ بنایا جاں بحق ہونے والوں میں 4سالہ ریبہ ‘ 7سالہ فائزہ ، زخمیوں میں 24سالہ محمود،16سالہ شہزور ، 8سالہ شازیہ اورتعظیم اختر شامل دفترخارجہ کی بھارتی بلااشتعال فائرنگ کی شدید مذمت ، شہداء کے لواحقین سے افسوس کا اظہار، زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا
ہفتہ 19 نومبر 2016 19:57
(جاری ہے)
آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج نے موثر جوابی کارروائی کرتے ہوئے دشمن کی چوکیوں کو نشانہ بنایا ۔
دریں اثناء بھارتی فوج نے بھمبر سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ کی جس پرپاک فوج نے موثر اندازمیں جوابی کارروائی کرتے ہوئے بھارتی چوکیوں کو نشانہ بنا یا۔بھارتی فوج نے بھمبر سیکٹر کے علاقوں ٹنڈر اور برو ہ میں بلااشتعال فائرنگ کرتے ہوئے شہری آبادی کو نشانہ بنایا ۔آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی اشتعال فائرنگ سے کوئی بھی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔ اس کے علاوہ بھارتی فوج نے چکوٹھی سیکٹر پر بھی فائرنگ کی جس کا پاک فوج کے جوانوں کی جانب سے موثر جواب دیاگیا ۔ ادھر مقامی لوگوں کے مطابق بھارتی فوج نے ایک بار پھر بلا اشتعال فائرنگ و گولہ باری میں سما ہنی سیکٹر کی قریبی سول آبادی کو بھی نشانہ بنا ڈالا سما ہنی کے سرحدی علاقوں چاہی نہالہ بڑوھ اور کوٹلی گوجراں پر شدید گولہ باری بڑوھ کے مقام پر تعظیم اختر زوجہ عرفان الہیٰ زخمی ہو گئی جبکہ راجہ یونس خان سیالہ کی بھینس اور بکری زخمی دیگر جگہوں سے جانوروں کے زخمی و ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں ۔کنڑول لائن پر واقع سرحدی علاقوں بڑوھ، ڈنہ ، کوٹلی گجراں ، ہری پوری ، سیالہ ، بندلی ، کے لائن آف کنٹرول پر واقع دیہات ، بڑوھ ، ڈنہ سمیت کئی دوسرے علاقوں پر چھوٹے فائر کے ساتھ مارٹر شیلنگ کی اور سول آبادی کو بھی نشانہ بنایا جس سے سرحدی علاقوں کے مکین کئی گھنٹے گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے ادھر پاک فوج نے بھارتی فوج کے جواب میں موثر کارووائی کی اور دشمن کے مورچوں کو نشانہ بنایا فائرنگ و گولہ باری شروع ہوتے ہی تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں ہائی الرٹ کر دیا گیا اور عملہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے ہمہ وقت موجود رہا آخری اطلاعات تک فائرنگ و گولہ باری کا سلسلہ شروع تھا ۔ ادھر دفتر خارجہ نے بھارت کی طرف سے بلااشتعال فائرنگ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے جانی نقصان پر افسوس کا اظہار کیاہے ۔ترجمان دفترخارجہ نے اپنے ایک بیان میں بھارت کی طرف سے بلااشتعال فائرنگ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے شہداء کے لواحقین سے افسوس کا اظہار کیا اور کہاکہ ہم ورثاء کے غم میں برابر کے شریک اور زخمیوں کی جلدصحتیابی کیلئے دعاگو ہیں۔مزید اہم خبریں
-
عالمی عدالت کو امریکی اور اسرائیلی حکام کی دھمکیاں پریشان کن، ماہرین
-
امریکہ: غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ کرنے والے طلباء سے ناروا سلوک پر تشویش
-
ترسیلات زر کے حجم میں 28 فیصد اضافہ ہو گیا
-
عرس کی تقریبات میں بھگدڑ، اموات ہونے کی اطلاعات
-
عالمی مسائل سے نمٹنے میں کثیر فریقی کوششیں تیزکرنے کی ضرروت: گوتیرش
-
قوم پر مسلط لوگوں نے کسی حلقہ میں بھی 30 فیصد ووٹ نہیں لیے
-
پی ٹی اے اور ٹیلی کام کمپنیاں روزانہ 5 ہزار نان فائلرز کی سمز بند کرنے پر متفق
-
ٴمعاشی استحکام کے باوجود پاکستانی معیشت کو بڑے خطرات کا سامنا ہے
-
مذاکرات کی ابتدا حکومت کو کرنی ہے کیونکہ مذاکرات کی بال حکومتی کورٹ میں ہے
-
فوج اور سیاسی جماعتوں کے درمیان براہ راست مذاکرات کی آئین میں گنجائش نہیں
-
کتنی پنشن لینے والوں پر ٹیکس لگے گا؟ تفصیلات سامنے آ گئے
-
دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر میں تاخیر کا خدشہ پیدا ہو گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.