پی آئی اے کی ٹورنٹو سے لاہور آنے والی پرواز کو مانچسٹر اتار لیا گیا،مسافروں کو ہونے والی زحمت پر انتظامیہ کی معذرت

ہفتہ 19 نومبر 2016 19:30

پی آئی اے کی ٹورنٹو سے لاہور آنے والی پرواز کو مانچسٹر اتار لیا گیا،مسافروں ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 نومبر2016ء) پی آئی اے کی ٹورنٹو سے لاہور آنے والی پروازپی کے 798 کو مانچسٹر اتار لیا گیا۔پرواز کے باتھ روم میں مسافروں کی جانب سے کوئی ٹھوس چیز کموڈ میں پھینکے کی وجہ سے پائپ بند ہو گئے۔

(جاری ہے)

مین نالی بند ہونے سے تمام باتھ روم بند ہوگئے ۔مسافروں کی سہولت کیلئے پرواز کو مانچسٹر اتار کر بند نالیوں کو کھولا جا رہا ہے۔ترجمان پی آئی اے کے مطابق چیئرمین اور ائر لائن انتظامیہ نے کہا ہے کہ مسافروں کو باتھ رومز میں درج ہدایات ہر سختی سے عمل کرنا چاہئے ۔ترجمان نے مسافروں کو ہونے والی زحمت پر معذرت کی ہے۔

متعلقہ عنوان :