تربت ،پولیس اور ایف سی کی زرین بگ کے کمپائونڈ میں مشترکہ کارروائی ، بھاری اسلحہ و دھماکہ خیز مواد

ہفتہ 19 نومبر 2016 19:30

تربت ،پولیس اور ایف سی کی زرین بگ کے کمپائونڈ میں مشترکہ کارروائی ، ..
کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 نومبر2016ء) پولیس اور ایف سی نے تربت کے علاقے زرین بگ کے کمپائونڈ میں مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے 25کلوگرام دھماکہ خیز مواد، 8دستی بم،3ایس ایم جی اور 4پستول برآمد کرلیے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

ترجمان ایف سی کے مطابق ہفتہ کو پولیس اور ایف سی نے تربت کے علاقے زرین بگ کے کمپائونڈ میں مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے بڑی تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کرلیاہے۔ترجمان کے مطابق برآمد اسلحہ میں25کلوگرام دھماکہ خیز مواد، 8دستی بم،3ایس ایم جی اور 4پستول برآمد کرلیے گئے ہیں۔کارروائی کے دوران ڈیٹونیٹرز،بال بیئرنگ ،بیٹری اور سینکڑوں رائونڈز بھی برآمد کیے گئے ہیں۔(خ م)

متعلقہ عنوان :