چہلم ،لاہور میں عام تعطیل کا اعلان،نوٹیفکیشن جاری

ہفتہ 19 نومبر 2016 19:07

چہلم ،لاہور میں عام تعطیل کا اعلان،نوٹیفکیشن جاری
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 نومبر2016ء) صوبائی دارالحکومت لاہور میں بروز پیر عام تعطیل ہوگی۔ ڈی سی او لاہور نے شہر میں تعطیل کا نوٹیفکیشن جاری کردیا جس میں کہا گیا ہے کہ حضرت امام حسین کے چہلم اور حضرت داتا گنج بخش کے عرس کی تقریبات کے پیش نظر شہر کے تمام تعلیمی ادارے، ضلعی حکومت کے دفاتر سمیت ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس بند رہیں گے جبکہ سول سیکرٹری اور ضلعی ہیڈ کوارٹر کے دفاتر کھلے رہیں گے۔

متعلقہ عنوان :