بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ سے کمسن بچیوں کی شہادت پربھارتی ہائی کمشنرکی طلبی کافیصلہ

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 19 نومبر 2016 17:13

اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔18نومبر2016ء) :پاکستانی دفترخارجہ نے ایل اورسی پربھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ اور بحری حدودکی خلاف پربھارتی ہائی کمشنرکوطلب کرنے کافیصلہ کیاہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق پاکستان نے کھوئی رٹہ سیکٹرپربھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ کے نتیجہ میں دوکمسن بچیوں کی شہادت اور پاکستان کی سمندری حدودکی خلاف ورزی کرنے پرشدید احتجاج کیاجائے گا۔اس موقعہ پربھارتی ہائی کمشنرگوتم بمبا والے کو احتجاجی مراسلہ بھی تھمایا جائے گا۔دریں اثناں پاکستان نے ایل اوسی پربھارتی فائرنگ سے بچیوں کی شہادت پرشدیدمذمت کی ہے۔

متعلقہ عنوان :