چکوال کی71یونین کونسلوں میں مخصوص نشستوں پر انتخابات مکمل ہوگئے

ہفتہ 19 نومبر 2016 19:03

چکوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 نومبر2016ء)ضلع چکوال کی71یونین کونسلوں میں مخصوص نشستوں پر انتخابات مکمل ہوگئے اور مجموعی طور پر 355نشستوں پر 95فیصد پر پہلے ہی مسلم لیگ ن کے امیدوار غیر سرکاری طور پر منتخب ہو چکے ہیں، صرف چند یونین کونسلوں میں مسلم لیگ ن اور پی ٹی آئی کے امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہوا۔

(جاری ہے)

ضلع چکوال کے تمام بلدیاتی اداروں میں مخصوص نشستوں کا انتخابی عمل مکمل ہونے کے بعد ضلع کونسل چکوال ، چھ میونسپل کمیٹیاں اور 71یونین کونسلیں مکمل ہوگئی ہیں۔

معلوم ہوا ہے کہ تین دسمبر کو مخصوص نشستوں پر منتخب ہونیو الے امیدوار اپنے عہدوں کا حلف اٹھائیں گے اور اس کے بعد ضلع کونسلوں، میونسپل کمیٹیوں اور میونسپل کارپوریشن کے چیئرمینوں اور میئرز کے انتخابات کا شیڈول الیکشن کمیشن آف پاکستان جاری کرے گا۔