پرویزمشرف کی ایم کیوایم کوختم کرنے کی تجویز

ایم کیوایم30سال تک اچھے طریقے سے چلتی رہی اب مزید نہیں چل سکتی، سابق صدر

ہفتہ 19 نومبر 2016 18:56

پرویزمشرف کی ایم کیوایم کوختم کرنے کی تجویز
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 نومبر2016ء) سابق صدرجنرل (ر) پرویز مشرف نے ایم کیوایم کو ختم کرنے کی تجویزدی ہے۔نجی ٹی وی سے بات چیت میںسابق صدر نے کہا کہ ایم کیوایم30سال تک اچھے طریقے سے چلتی رہی لیکن اب مزید نہیں چل سکتی لہذا اسے ختم کردینا چاہئے۔

(جاری ہے)

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ سابق گورنرسندھ عشرت العباد سانحی12 مئی میں ملوث نہیں ہیں۔ سندھی اور بلوچوں کی ایم کیوایم سے لڑائی میں پیپلزپارٹی نے ہمیشہ ایم کیو ایم مخالفین کو اسپور ٹ کیا۔انہوں نے ایم کیوایم کے سربراہ بنانے جانے کی کسی بھی خبر کی تردیدکرتے ہوئے کہا میںتو ایم کیوایم کوختم کرنے کی تجویز دے رہاہوں سربراہ کیسے بن جائوں ۔

متعلقہ عنوان :