پاک چین دوستی پانی کی طرح نہ ختم ہونے والی ہے‘چین پاکستان کا ہر لحاظ سے سب سے بڑا شراکت دار ہے‘سی پیک سے پاکستانیوں کو روزگار کے مواقع میسر ہوں گے‘سی پیک کے مکمل ہونے سے پاکستان میں ترقی کا نیا دور شروع ہو گا‘پاکستان اور چین کی دوستی 2دریاؤں کے پانی کی طرح ہے جس طرح پانی ختم نہیں ہوسکتا اسی طرح پاکستان اور چین کی دوستی ہر آنے والے دورہ میں مزید مضبوط ہوگی

چینی سفیر سن وی ڈونگ کا چینی سفارتخانے میں سنگم گالا 2016کی تقریب سے خطاب

ہفتہ 19 نومبر 2016 18:48

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 نومبر2016ء) پاکستان میں چین کے سفیر سن وی ڈونگ نے کہا ہے کہ پاک چین دوستی پانی کی طرح نہ ختم ہونے والی ہے،چین پاکستان کا ہر لحاظ سے سب سے بڑا شراکت دار ہے،سی پیک منصوبوں سے پاکستانیوں کو روزگار کے مواقع میسر ہوں گے،سی پیک کے مکمل ہونے سے پاکستان میں ترقی کا نیا دور شروع ہو گا-وہ ہفتہ کو چینی سفارتخانے میں سنگم گالا 2016کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے ۔

اس موقع پر پاکستان سپورٹس بورڈ کے ڈائریکٹر اختر گنجیرا،وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کی اہلیہ،چینی سفارتخانے کے ڈپٹی ہائی کمشنر سمیت چینی سفارتخانے کے اعلی حکام موجود تھے ،تقریب میں چینی سفارتخانے کے زیر انتظام گذشتہ 3سالوں میں چین کا دورہ کرنے والے پاکستانیوں کو خصوصی طور پر دعوت دی گئی تھی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے چینی سفیر سن وی ڈونگ نے کہا کہ سنگم کا اردو میں مطلب دو دریائوں کا ملاپ ہے،اور ہم نے اس پروگرام کا نام سنگم اسلئے رکھا ہے کیونکہ پاکستان اور چینکی بھی دوستی 2دریائوں کے پانی کی طرح ہے جس طرح پانی ختم نہیں ہوسکتا اسی طرح پاکستان اور چین کی دوستی ہر آنے والے دور میں مزید مضبوط ہوگی،انہوں نے کہا کہ چین پاکستان کا ہر لحاظ سے سب سے بڑا شراکت دار ہے،سی پیک کے 16منصوبوں کی تکمیل سے کثیر تعداد میں پاکستانیوں کو روزگار کے مواقع ملیں گے،انہوں نے کہا کہ چین جانے اور آنے والے پاکستانی اور چینی دونوں ممالک کے سفیر ہیں،اور دونوں ممالک کے عوام چین پاکستان دوستی میں اپنا کردار ادا کر رہے ہیں۔

اس موقع پر ڈی جی سپورٹس بورڈ اختر نواز گنجیرا نے کہا کہ چینی اولمپکس کی افتتاحی تقریب میں چینی عوام نے چین کے بعد سب سے زیادہ شاندار استقبال پاکستانی دستے کا کیا تھا۔اس موقع پر چینی سفارتخانے کے ڈپٹی ہائی کمشنر نے کہا سنگم 2016 کے انعقاد کا مقصد دونوں ممالک کے مابین دوستی کو مزید مستحکم کرنا ہے ،سنگم کا اردو میں مطلب ہے 2دریائو ں کا ملاپ،پاک چین دوستی سمندر سے گہری ہے،تقریب میں پاکستانی اور چینی فنکاروں نے دونوں ممالک کے ثقافتی نغمے پیش کئے اس موقع پر پاکستانی خاتون اور چینی نوجوان نے پاکستانی ملی نغمہ دل دل پاکستان گایا جس پر چینی سفیر کی اہلیہ پاکستانی پرچم آٹھا کر جھوم اٹھیں ،جسے دیکھ کر چینی سفیر سمیت تقریب میں شریک تمام شرکا ء بھی تالیاں بجھاتے اور دل دل پاکستان کا نغمہ گنگناتے ہوئے کھڑے ہو گے۔

متعلقہ عنوان :