حضرت داتا گنج بخش کے عرس کی 3 روزہ تقریبات کا آغاز و فاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے چادر پوشی سے کر دیا

لاہور پارکنگ کمپنی داتار دربار آنے والے زائرین کو عرس کے تینوں روز فری پارکنگ سہولت فراہم کرے گی‘کمپنی کا عملہ تینوں دن 24 گھنٹے ڈیوٹی سرانجام دے گا اولیاء کرام کے نقش قدم پر چل کر اصل مقصدحاصل کیا جاسکتا ہے،اولیاء کرام کے صدقے سے علامہ اقبال کے خواب کی تعبیر ہوگی اور پاکستان دنیا کے نقشے پر ایک باوقار ملک کی حیثیت سے جانا جائے گا‘ اسحاق ڈار

ہفتہ 19 نومبر 2016 18:27

حضرت داتا گنج بخش کے عرس کی 3 روزہ تقریبات کا آغاز و فاقی وزیر خزانہ ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 نومبر2016ء) حضرت داتا گنج بخش کے 973 ویں عرس کی 3 روزہ تقریبات کا آغاز و فاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے چادر پوشی سے کر دیا ‘ لاہور پارکنگ کمپنی داتار دربار آنے والے زائرین کو عرس کے تینوں روز فری پارکنگ سہولت فراہم کرے گی۔تفصیلات کے مطابق لاہور پارکنگ کمپنی نے ہفتے سے سوموار تک جاری رہنے والے حضرت داتا گنج بخش کے عرس کیلئے پارکنگ پلان تشکیل دے دیا۔

زائرین کو پارکنگ سہولیات فراہم کرنے کیلئے چار مقامات مختص کیے گئے ہیں جہاں زائرین کو فری پارکنگ مہیا کی جائے گی۔ پارکنگ سٹینڈز سنٹرل ماڈل سکول ریٹیگن روڈ، ٹی بی ہسپتال، مینار پاکستان اور موہنی روڈ پر قائم کئے گئے ہیں۔ لاہور پارکنگ کمپنی کا عملہ تینوں دن 24 گھنٹے ڈیوٹی سرانجام دے گا جبکہ پارکنگ کمپنی کے افسران عملے کی حاضری یقینی بنانے کیلئے مختلف اوقات میں دورے بھی کریں گے۔

(جاری ہے)

داتادربار پر حاضری کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اولیاء کرام کے نقش قدم پر چل کر اصل مقصدحاصل کیا جاسکتا ہے،اولیاء کرام کی وجہ سے برصغیر میں اسلام کی روشنی پھیلی،اولیاء کے صدقے سے علامہ اقبال کے خواب کی تعبیر ہوگی ۔انہوں نے کہا کہ وہ دن دور نہیں جب پاکستان اپنے اصل مقام پر پہنچے گا،اولیاء کی اسلام کیلئے خدمات تاریخ میں رقم ہیں اور و ہ تاقیامت یاد رہیں گے،اللہ تعالیٰ اولیاء کرام کے صدقے پاکستان کی حفاظت فرمائے اور پاکستان دنیا کے نقشے پر ایک باوقار ملک کی حیثیت سے جانا جائے گا۔