سینیٹر چوہدری اعتزاز احسن نے پانامہ لیک کیس میں تحر یک انصاف کا وکیل بننے سے انکار کردیا

تحر یک انصاف کے وکلاء مجھ رابطہ کر یں تو وہ انکو کیس کے حوالے سے ’’مفت ‘‘مشورے دیتے رہوں گا‘ اعتزاز احسن

ہفتہ 19 نومبر 2016 18:27

سینیٹر چوہدری اعتزاز احسن نے پانامہ لیک کیس میں تحر یک انصاف کا وکیل ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 نومبر2016ء) پیپلزپارٹی کے سینیٹر چوہدری اعتزاز احسن نے پانامہ لیک کیس میں تحر یک انصاف کا وکیل بننے سے انکار کردیا ‘’’مفت ‘‘مشورے دیتے رہیں گے ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی پانامہ لیک کا کیس سپر یم کورٹ میں لے جانے کی پہلے ہی مخالفت کر چکی ہے اور اب حامد خان کے تحر یک انصاف کے کیس سے الگ ہونے کے بعد تحر یک انصاف نے پیپلزپارٹی کے سینیٹر و قانون دان اعتزاز احسن نے اس کیس میں وکیل بننے کی درخواست کی ہے مگر اعتزاز احسن نے اس سے انکار کر دیا ہے تا ہم ان کا کہنا ہے کہ اگر تحر یک انصاف کے وکلاء ان سے رابطہ کر یں تو وہ انکو کیس کے حوالے سے ’’مفت ‘‘مشورے دیتے رہے ہیں گے ۔