Live Updates

کرپشن کیخلاف جنگ میں ہم چٹان سے زیادہ متحد ہیں۔چوہدری محمدسرور

فتح حق اورسچ کی ہوگی،منفی پروپگنڈ کرنیوالوں کے ہاتھوں میں مایوسی کے سواکچھ نہیں آئیگا۔رہنماء پی ٹی آئی کی مختلف وفود سے گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 19 نومبر 2016 17:00

لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔18نومبر2016ء) :سابق گور نر پنجاب چوہدری محمدسرورنے کہا ہے کہ کر پشن کے خلاف جنگ میں ہم چٹان سے زیادہ مضبوط اور متحد ہیں ‘سپریم کورٹ میں آئین وقانون کے مطابق جنگ لڑ رہے ہیں فتح حق اور سچ کی ہوگی ،تحر یک انصاف کے خلاف منفی پر وپگنڈ نے کر نیوالوں کے ہاتھوں میں مایوسی کے سواکچھ نظر نہیں آئیگا،سردیوں کے آغاز میں ہی گیس کی لوڈشیڈ نگ غر یب عوام کیساتھ ظلم ہے اور انڈسڑی کو گیس کی سپلائی بند ہونے سے ملک میں بے روزگاری میں مزید اضافہ ہوگا۔

اپنے دفتر میں مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے سابق گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ تحر یک انصاف ملک اور قوم کے مفادات کی جنگ لڑ رہی ہے اور پوری جماعت چےئر مین عمران خان کی قیادت میں متحدہے اور جو لوگ تحر یک انصاف میں اختلافات کی باتیں کر رہے ہیں انکو منہ کی کھانا پڑ یگی اور تحر یک انصاف ہر میدان میں کامیاب ہوگی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کر پشن کے خلاف جنگ صرف تحر یک انصاف کی ہی نہیں پاکستان کے20کروڑ عوام کی جنگ ہے کیونکہ جب تک ملک سے کر پشن ختم نہیں ہوگی اس وقت تک کسی بھی مسئلہ کا حل ممکن نہیں ہوسکتا ۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ حکمرانوں نے قوم سے مسائل کے حل کا جو وعدہ کیا ہے اس پر حکمرانوں کو کل نہیں آج ہی عمل کر نا چاہیے اور ملک میں عوام اور انڈسڑی کو گیس اور بجلی کی لوڈشیڈ نگ کی فراہمی بھی حکمرانوں کی ذمہ داری ہے جس میں وہ فی الحال ناکام نظر آرہے ہیں۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات