میاں محمود الرشید کاترقیاتی منصوبوں میں کرپشن کیخلاف عدالت سے رجوع کرنے کا عندیہ

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 19 نومبر 2016 16:51

لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔19نومبر2016ء) :لاہور پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میاں محمود الر شید کا منصوبوں میں مالی بے ضابطگی کے کیخلاف عدالت سے رجوع کرنے کا عندیہ دیدیا جبکہ وکلا کو کیس کی تیاری کی ہدایت کر دی۔وہ لاہور ہوائی اڈے پر دبئی روانگی کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کررہے تھے۔

(جاری ہے)

ترجمان اپوزیشن لیڈر حافظ ذیشان رشید کے مطابق میاں محمود الر شید چیرمین تحریک انصاف عمران خان کی ہدایت پر آج ( اتوار) عالمی کانفرنس میں شرکت کریں گے، عالمی کانفرنس ” بعنوان زراعت و لائیو سٹاک“ میں پاکستان، بھارت، بنگلہ دیش، نیپال شرکت کریگا، اپوزیشن لیڈر21نومبر کی رات واپس لاہور پہنچیں گے۔

روانگی سے قبل بات چیت کرتے ہوئے میاں محمود الر شید نے کہا کہ پنجاب اسمبلی کے آئندہ اجلاس میں وزیر اعلیٰ سے سیاسی کارکنوں اور ایم پی ایز کی گرفتاری اور انکے گھروں میں چھاپوں سے متعلق سوالات پوچھیں گے جواب ملنے تک ایوان کی کارروائی نہیں چلنے دی جائیگی۔ انکا کہنا تھا دسمبر میں پنجاب حکومت کی کارکردگی پر وائٹ پیپر جاری کرینگے جو گڈ گورننس کے حکومتی دعوؤں کی نفی کرے گا۔ مالی بے ضابطگی کے منصوبوں کیخلاف عدالت سے بھی رجوع کریں گے جس کیلئے وکلا کو ہدایات جاری کر دی ہیں۔

متعلقہ عنوان :