مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی بابر نواز خان حادثہ میں دو محافظوں سمیت زخمی

ہفتہ 19 نومبر 2016 16:43

ایبٹ آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 نومبر2016ء) مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی اور انسانی حقو ق کمیٹی کے چئیرمین بابر نواز خان گاڑی کے حادثہ دومحافظ سمیت زخمی ہو گئے جبکہ گاڑی مکمل تباہ ہو گئی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ہر ی پور کے حلقہ این اے انیس سے ریکارڈ ووٹ لے کر منتخب ہونے والے اسمبلی میں کم عمر ترین رکن کا خطاب حاصل کرنے والے ایم این اے بابرنواز خا ن جوکہ انسانی حقو ق کمیٹی کے چیرمین بھی ہیں گزشتہ رات اسلام آباد سے آبائی حلقہ ہری پور واپس آ رہے تھے کہ برہان انٹر چینج کے قریب گاڑی الٹ گئی جس کے نتیجے میں بابر نواز خان اپنے دو محافظو ں سمیت زخمی ہوگئے۔