بھارتی فوج کی ایل اوسی پرسیزفائرکی خلاف ورزی کاعمل بدستورجاری

بھارتی فوج کی کھوئی رٹہ سیکٹرمیں بلااشتعال فائرنگ کے نتیجہ دوکمسن بچیاں شہید اور 3افرادزخمی ہوگئے،فائرنگ کاتبادلہ جاری،پاک فوج نے بھارتی چیک پوسٹوں کوکامیابی سے نشانہ بنایا۔آئی ایس پی آر

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 19 نومبر 2016 16:13

بھارتی فوج کی ایل اوسی پرسیزفائرکی خلاف ورزی کاعمل بدستورجاری

کھوئی رٹہ(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔19نومبر2016ء) :بھارتی فوج کی ایل اوسی پرسیزفائرکی خلاف ورزی کاعمل بدستورجاری ہے۔بھارتی فوج کی ایل اوسی کھوئی رٹہ سب سیکٹرکے ایک دیہات میں بلااشتعال فائرنگ کی۔بھارتی فوج کی فائرنگ کے نتیجہ دوکمسن بچیاں شہید ہوگئیں اور 3افرادزخمی بھی ہوگئے ہیں۔آئی ایس پی آرکے مطابق بھارتی فوج کی ایل اوسی کھوئی رٹہ سیکٹرمیں بلااشتعال فائرنگ کی۔

آخری اطلاعات تک فائرنگ کاتبادلہ جاری تھا۔

(جاری ہے)

پاک فوج نے بھارتی چیک پوسٹوں کوکامیابی سے نشانہ بنایاہے۔بھارتی فائرنگ کے نتیجہ میں سنگھال گاؤں کی 4سال کی ربہ اور 7سال کی فائزہ شہیدہوگئی ہیں جبکہ 3افرادزخمی ہوئے ہیں جن میں محمود،شہزاداور8سال کی شازیہ شامل ہے۔دفترخارجہ نے بھارت کی بلااشتعال فائرنگ کی شدید مذمت کی پراحتجاج کرتے ہوئے بھارتی ہائی کمشنرکوطلب کرنے کافیصلہ کیاہے۔اس سے قبل اسسٹنٹ کمشنرکھوئی رٹہ کے مطابق بھارتی فوج کی فائرنگ سے دوکمسن بچیاں شہیدجبکہ3افرادزخمی ہوگئے ہیں۔پاکستان نے بھارتی فوج کی فائرنگ کے نتیجہ میں دومعصوم بچیوں کی شہادت پرخوب احتجاج کیاہے۔

متعلقہ عنوان :