پنجاب یونیورسٹی : تین امیدواروں کو پی ایچ ڈی کی ڈگریاں جاری

ہفتہ 19 نومبر 2016 16:38

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 نومبر2016ء) پنجاب یونیورسٹی نے انیلہ صابر دختر صابر حسین صابر کوکیمیکل انجینئر نگ کے مضمون میں ان کے’’کمپوزٹ میمبرین فورانجینئرڈ اوسموسزڈ ڈیسلینیشن پراسس ‘‘ کے موضوع پر،مطیع اللہ باجوہ ولد سیف اللہ باجوہ کواسلامک سٹڈیز کے مضمون میں ان کے’’مکالمہ بین المذاہب کے عالمی تناظر میں دعوت دین ۔

(جاری ہے)

تحدیات و امکانات‘‘ کے موضوع پراورمعین الحق ولد محمد انور کوعربی کے مضمون میں ان کے’’دراستہ و تحقیق المخطوط الفتح المحدی فی علم و البیان و المعانی للشیخ عیسی البر ھانپوری المتوفی۱۳۰۱ھ ‘‘ کے موضوع پر ،پی یچ ڈی مقالہ جات کی تکمیل کے بعد پی ایچ ڈی کی ڈگریاں جاری کر دی ہیں۔

متعلقہ عنوان :