پنجاب یونیورسٹی کے زیر اہتمام فلسفہ کے عالمی دن کی مناسبت سے تقریب

ہفتہ 19 نومبر 2016 16:37

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 نومبر2016ء) پنجاب یونیورسٹی شعبہ فلسفہ کے زریر اہتمام یوم فلسفہ کی مناسبت سے ’برداشت ‘ کے موضوع پر خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں چیئرپرسن ڈاکٹر شگفتہ بخاری ، سابق چیئرمین ڈاکٹر ساجد علی، اساتذہ اور طلبائو طالبات نے بھرپور شرکت کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر طلبہ کی جانب سے مکالمہ پیش کیا گیا جبکہ ڈاکٹر ساجد اور ڈاکٹر شگفتہ نے موضوع پر روشنی ڈالی۔ بعد ازاں شرکاء کی جانب سے انڈر گریجوئیٹ بلاک سے شعبہ فلسفہ تک آگاہی واک بھی نکالی گئی۔

متعلقہ عنوان :