زمین سے 40فٹ بلندی پر تعمیر کئے جانیوالے میٹرو ٹرین کے راستے کی شکل واضح ہو نا شروع ہو گئی

ٹریک کے چار کلومیٹر طویل حصے میں 126یو ٹب گرڈرز نصب کر لئے گئے جن پر ٹرین کی پٹری بچھائی جائے گی

ہفتہ 19 نومبر 2016 16:37

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 نومبر2016ء) زمین سے 40فٹ بلندی پر تعمیر کئے جانے والے اورنج لائن میٹر و ٹرین کے راستے کی شکل واضح ہونا شروع ہو گئی ہے ۔ جی ٹی روڈ پر اسلام پارک سے براستہ سلامت پور ہ اور محمود بوٹی‘ پاکستان منٹ تک ٹریک کے چار کلومیٹر طویل حصے میں 126یو ٹب گرڈرز نصب کر لئے گئے جن پر ٹرین کی پٹری بچھائی جائے گی ۔

(جاری ہے)

منصوبے کے پیکیج ون میںڈیرہ گجراں سے میکلوڈ روڈ تک کل670یو ٹب گرڈرز نصب کئے جائیں گے -منصوبے کے کنٹریکٹرحبیب کنسٹرکشن کی طرف سی30میٹر لمبے‘5.5میٹر چوڑے اور 216ٹن وزنی یو ٹب گرڈرز مقامی طور پر تیار کئے جا رہے ہیں ۔ اورنج لائن سٹیئرنگ کمیٹی کے چیئرمین خواجہ احمد حسان نے کہا ہے کہ پاکستان میں یہ سٹرکچر پہلی مرتبہ بنایا گیا ہے جو پاکستان کے تعمیراتی شعبے کا اہم سنگ میل ہے -مقام شکر ہے کہ اس سلسلے میں پہلی کوشش ہی کامیابی سے ہمکنار ہوئی ہے -اس کامیابی کا کریڈٹ ایل ڈی اے ‘ نیسپاک اور حبیب کنسٹرکشن کو جاتا ہے -اورنج لائن میٹرو ٹرین منصوبے کا مجموعی طور پر 55فیصد تعمیراتی کام مکمل کیا جا چکا ہے جبکہ ڈیرہ گجراں سے چوبرجی تک پیکیج ون کا سب سے زیادہ 68 فیصدکام ہو چکا ہے ۔

متعلقہ عنوان :