سول سیکرٹریٹ کوئٹہ کے کار پارکنگ میں پرائیویٹ گاڑیوں اور موٹرسائیکل پر پابندی عائد

ہفتہ 19 نومبر 2016 16:34

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 نومبر2016ء) سول سیکرٹریٹ کوئٹہ کے کار پارکنگ میں پرائیویٹ گاڑیوں اور موٹرسائیکل پر پابندی عائد کر دی گئی جبکہ سرکاری ملازمین کو موٹرسائیکل اور گاڑی کھڑی کر نے کی اجازت دی گئی جس کے باعث صوبے کے دور دراز علاقوں اور کوئٹہ شہر سے آنیوالے لو گوں کو سیکرٹریٹ میں اپنے کام نکلوالنے میں مشکلات کا سامنا ہے کیونکہ جو موصوف کام کی غرض کی سول سیکرٹریٹ آتا ہے ان کی سائیکل اور موٹرسائیکل کی پارکنگ میں اجازت نہیں ہے تفصیلات کے مطابق سانحہ8 اگست اور سانحہ پی ٹی سی کے بعد سیکورٹی خدشات کے پیش نظر سول سیکرٹریٹ کوئٹہ کے نئے بنانے والے کارپارکنگ میں پرائیویٹ گاڑیوں اور موٹرسائیکل کو کھڑی کرنے کی اجازت نہیں دی جا رہی جس کے باعث سول سیکرٹریٹ میں کسی کام کے سلسلے میں آنیوالے سرکاری ملازمین اور عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کر نا پڑ رہا ہے کیونکہ پارکنگ میں صرف سول سیکرٹریٹ ملازمین کو گاڑی اور موٹرسائیکل کھڑی کرنے کی اجازت دی گئی ہے عوامی حلقوں نے بتایا کہ حکومت امن وامان کی دعوے بحال کر نے میں ناکام ہو چکے ہیں اپنی ناکامی کو چھپانے کیلئے سول ہسپتال کوئٹہ بی ایم سی اور سول سیکرٹریٹ میں عام لو گوں کو اپنی موٹرسائیکل یا گھڑی کرنے کی اجازت نہیں دی جا رہی حکومت کو چاہئے کہ وہ اس صورتحال میں ا پنا کردار کرے اور عوام کو بھی سول سیکرٹریٹ کی پارکنگ میں اجازت دی جائے ۔

متعلقہ عنوان :