مرکزی بینک نے بینکنگ سسٹم میں 680 ارب روپے شامل کر دئیے

ہفتہ 19 نومبر 2016 16:26

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 نومبر2016ء) اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے اوپن مارکیٹ آپریشن کے تحت بینکنگ سسٹم میں 680 ارب روپے شامل کر دئیے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے جمعہ کو اوپن مارکیٹ آپریشن کے تحت بینکنگ سسٹم میں 7 روز کے لئے 5.80 فیصد سالانہ ریٹ آف ریٹرن کے حساب سے 680 ارب روپے شامل کر دیئے۔ اوپن مارکیٹ آپریشن میں پیش کردہ بولی کی رینج 5.85 فیصد تا 5.76 فیصد سالانہ کے حساب سے 742 ارب روپے مقرر کئے گئے تھے۔ نیلامی میں 22 بولی دہندگان نے شرکت کی جن میں سے 19 بولی دہندگان کی پیشکشوں کو منظور کر لیا گیا۔۔