فیصل آباد ،سابق ایس ایچ او تھانہ سول لائن کیخلاف شہری کو حبس بے جا میں رکھنے اور تشدد کانشانہ بنانے پر مقدمہ درج

ہفتہ 19 نومبر 2016 16:26

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 نومبر2016ء) سابق ایس ایچ او تھانہ سول لائن کیخلاف شہری کو حبس بے جا میں رکھنے اور تشدد کانشانہ بنانے پر مقدمہ درج کرلیا گیا‘آن لائن کے مطابق ایڈیشنل اینڈ سیشن جج رضوان عارف کے حکم پرسابق ایس ایچ او تھانہ سول لائن سفیان بٹر‘انچارج چوکی لاری اڈا حماد اور کانسٹیبل معصوم گجر کیخلاف تھانہ سول لائن پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے ‘سفیان بٹر نے حماد ‘اے ایس آئی ‘معصوم گجر کانسٹیبل کے ہمراہ دستگیر کالونی سے نصیر احمد کے بیٹے عابد علی کوگھر سے اٹھا کر تین روز چوکی لاری اڈا میں رکھا اور تشدد کا نشانہ بنایا جس کے بعد عابد علی کو نیشنل ہوٹل کے کمرہ نمبر 102میں بند رکھا بیلف کے چھاپہ کے بعد عابد علی کو چوری کے ایک مقدمہ میں ملوث کردیا جس پر نصیر احمد نے عدالت میں رٹ دائر کی تھی ۔

متعلقہ عنوان :