فیصل آباد،وزیر اعلی پنجاب نے کمشنر سے سرکاری اراضی پر ناجائز قبضہ واگزار کرانے اور قبضہ مافیا بارے رپورٹ طلب کر لی

ہفتہ 19 نومبر 2016 16:26

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 نومبر2016ء) وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف نے کمشنر فیصل آباد سے غلام محمد آباد جناح ٹائون کے علاقہ مد ن پورہ میں کروڑوں روپے کی سرکاری اراضی پر ناجائزء قبضہ واگزار کرانے اور قبضہ مافیا کے بارے میں مکمل رپورٹ طلب کی ہے چنانچہ کمشنر فیصل آباد مومن علی آغار نے ڈی سی او فیصل آباد کو لیڈمافیاکے خلاف فوری کارروائی کرنے کاحکم دیتے ہوئے جلدازجلد رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی اور اس سلسلہ میں آن لائن کو بھی کمشنر فیصل آباد نے تحریر ی طور پر آگاہ کردیا، بتایا ہے کہ جناح ٹاؤن کے علاقہ غلام محمد آباد اور مدن پورہ279ر ب میں 16کینال اراضی جوکہ صوبائی گورنمنٹ کی ملکیت ہے جس پر گذشتہ کئی ماہ سے بااثر قبضہ مافیا نظریں جمائے بیٹھے تھے انہوں نے حکومتی اراکین کی سفارش پر کروڑوں روپے کی اراضی پر راتوں رات قبضہ کرنا شروع کردیا ہے جس پر ضلعی انتظامیہ نے مکمل طور پر خاموشی اختیار کررکھی ہے سروے رپورٹ کے مطابق مدن پورہ‘غلام محمد آباد‘رضا آباد،لیاقت ٹائون اور دیگر مقامات پر سرکاری اراضی جوکہ صوبائی گورنمنٹ کی ملکیت ہے یہ سرکاری پارک وغیرہ کیلئے مخصوص کی گئی جگہ پر بھی قبضے ہورہے ہیں اس سلسلہ میں اسسٹنٹ کمشنر بلاول ابڑ و رابط کیا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ تعمیرات زیادہ ہوچکی ہے اب ہم کچھ نہیں کرسکتے ڈی سی او کا حکم ہے کہ مزید قبضے نہ ہونے دیے جائیں جو قبضے ہوچکے ہیں ان کو واگزار کروانا انتہائی مشکل ہے اور ہم بے بس ہیںاور اگرکوئی درخواست دے گا تو ہم کارروائی کریں گے جبکہ ذرائع نے بتایا ہے کہ سرکاری زمینوں پر ہونیوالے قبضوں میں محکمہ مال کے پٹواری‘تحصیلدار اور اسسٹنٹ کمشنر کی ملی بھگت بھی شامل ہیں مبینہ طور پر قبضہ مافیوں سے لاکھوں روپے وصول کرکے یہ قبضہ کروارہے ہیں جس کی وجہ سے قبضہ مافیا کیخلاف کوئی بھی کارروائی نہیں کی جارہی،علاوہ ازیں قبضہ مافیا سے ملی بھگت کی وجہ سے فیصل آباد کے شہری حلقوں کا ریکاڈر ابھی تک کمیپوٹررایز نہیں کیا جارہااسکی وجہ سرکاری اراضی پر زبردستی قبضہ کے کر اسے بااثر افراد کے نام منتقل کرنابتایا جاتاہے ،شہریوں نے وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف ،سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو اور کمشنر فیصل آباد سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فوری طور پرسرکاری اراضی پر قبضہ مافیا سے اراضی واگزار کراکے ان کے خلاف کارروائی کی جائی

متعلقہ عنوان :