پاک ترک سکول بندش،طلبہ ،اساتذہ کا احتجاجی مظاہرہ،ویزوں کی توسیع کا مطالبہ

مظاہرین نے بینرز اور کتبے اٹھا رکھے تھے جن پر حکومتی فیصلے کیخلاف نعرے درج تھے

ہفتہ 19 نومبر 2016 16:23

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 نومبر2016ء) پاک ترک اسکول نیٹ ورک کے طلبہ ، اساتذہ اور عملے نے اسلام آباد میں احتجاجی مظاہرہ کیا ۔ مظاہرین نے پاک ترک اسکولز کے عملے کے ویزوں میں توسیع کا مطالبہ کر دیا ۔ تفصیلات کے مطابق ہفتے کے روز اسلام آباد میں پاک ترک اسکولز نیٹ ورک کے عملے ، طلبہ اور اساتذہ نے احتجاجی مظاہرہ کیا ۔

(جاری ہے)

احتجاجی مظاہرے میں طلبہ کے والدین بھی شریک ہوئے ۔ مظاہرین نے ہاتھوں میں بینرز اور کتبے اٹھا رکھے تھے جن پر پاک ترک سکول کے حق اور اساتذہ کو زبردستی ملک چھوڑنے کے خلاف نعرف درج تھے ۔ مظاہرے میں شریک طلبہ کے والدین نے کہاکہ حکومت اس طرح طلبہ کے مستقبل سے نہیں کھیلیں ۔ پاک ترک اسکولز کے عملے کے ویزوں میں توسیع کی جائے ۔ طلبہ کا مستقبل دائو پر لگا دیا گیا ہے مظاہرین نے کہا کہ جب تک عملے کے ویزوں کی مدت میں توسیع نہیں کی جاتی تب تک احتجاج جاری رہے گا