فیصل آباد،عدالت نے بہنوئی کو قتل کرنے کا الزام ثابت ہونے پر ملزم کو سزائے موت کی سزا سنادی

ہفتہ 19 نومبر 2016 16:19

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 نومبر2016ء) سیشن جج فیصل آباد نے بہنوئی کو قتل کرنے کے الزام میں مجرم آصف کو سزائے موت اور بھاری جرمانے کی سزا کا حکم سنایا ہے۔ آن لائن کے مطابق تھانہ غلام محمد آباد کے علاقہ مین مجرم آصف نے اپنے والد اقبال ‘ بیوی اقراء ‘ انور علی اور اپنے بھائی ریاض کی مدد سے اپنے بہنوئی قمر الزمان کو 2014 ء میں قتل کردیا تھا۔

(جاری ہے)

پولیس نے مقدمہ درج کرکے چالان عدالت میں پیش کیا جہاں ایڈیشنل سیشن جج عارف حمید شیخ نے جرم ثابت ہونے پر مجرم آصف کو سزائے موت اور بھاری جرمانے کی سزا کا حکم سنایا جبکہ مجرم کے والد اقبال ‘ اہلیہ اقراء ‘ انور علی کو کو شک کا فائدہ دیتے ہوئے بری کردیا جبکہ اس مقدمہ میں مفرور مجرم آصف کے بھائی ریاض کو اشتہاری قرار دیتے ہوئے اس کے دائمی وارنٹ جاری کردیئے۔

متعلقہ عنوان :