سابق آئی ایس ائٓی سربراہ حمید گل کا80واں یوم پیدائش کل منایا جائیگا

ہفتہ 19 نومبر 2016 16:16

جہانیاں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 نومبر2016ء) آئی ایس آئی کے سابق سربراہ لیفٹیننٹ جنرل(ر) حمید گل کا80واں یوم پیدائش کل اتوار کو منایا جائے گا ان کی وفات کے بعد یہ ان کی پہلی سالگرہ ہو گی وہ پچھلے برس انتقال کر گئے تھے۔

(جاری ہے)

ان کے سوانحی جائزے کے مطابق جنرل حمید گل20نومبر1936ء کو سرگودھا میں پیدا ہوئے انہوں نی65ء اور71ء کی پاک بھارت جنگوں میں حصہ لیا1965ء کی جنگ میں وہ چونڈہ کے محاذ پر ٹینک کمانڈر تھے ،1972ء سے 1976ء تک وہ بٹالین کمانڈر رہے 1978ء میں بریگیڈئیر اور1980ء میں فرسٹ آمڈ ڈویژن کمانڈر رہے ۔

جنرل حمید گل 1989ء سے 1991ء ملتان میں کور کمانڈر رہے ۔مارچ1987ء میں انہیں آئی ایس آئی کا سربراہ بنایا گیا تھا انہوں نے افغان جنگ میں بھی اہم کردار ادا کیا۔جنرل حمید گل 1992ء میں فوج سے ریٹائرہو گئے۔2012ء میں وہ مذہبی جماعتوں کے اتحاددفاع پاکستان کونسل کے مرکزی کنوینر بھی رہے ۔وہ 15اگست2015ء کو جہاں فانی سے رخصت ہو گئے۔

متعلقہ عنوان :