اقوام متحدہ دہشتگردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے اپنے موقف کو واضح کرے ، بھارت

پاکستانی مستقل رکن کی شکایت بے معنی اور وقت کا ضیاع کے مترادف ہے ، ترجمان وزارت

ہفتہ 19 نومبر 2016 16:12

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 نومبر2016ء) بھارت نے اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا ہے کہ دہشتگردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے بارے عالمی ادارہ اپنا موقف واضح کرے ۔

(جاری ہے)

پاکستان کی شکائت بے معنی اور وقت ضائع کرنے کے مترادف ہے بھارتی میڈیا کے مطابق وزارت خارجہ کے ترجمان سعیداکبر الدین نے اپنے خطاب میں اقوام متحدہ کو خبردار کیا کہ وہ دہشتگردی کے بارے میں اپنا موقف واضح کرے اور دہشتگردوں کی حمایت کرنے والے ممالک کے خلاف کارروائی عمل میں لانے کے لئے اقدامات اٹھائے ۔

انہوں نے کہاکہ بھارت افغانستان میں پنپ رہی دہشتگردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لئے مثبت سوچ لے کر آگے کی جانب گامزن ہے تاہم بھارت کی کوششوں کو ناکام بنانے کے لئے کئی ممالک سرگرم ہیں انہوں نے پاکستانی مستقل رکن ملیحہ لودھی کی شکایت کو بے معنی قرار دیتے ہوئے کہا کہ اسے پاکستان کو کچھ بھی حاصل نہیں ہونے والا ۔

متعلقہ عنوان :