ایف سی ،حساس ادارے کی حب میں اور دشت میں کارروائیاں ،کالعدم تنظیم کے دو دہشت گرد گرفتار ،بڑی تعداد میں اسلحہ و با رود برآمد

ہفتہ 19 نومبر 2016 15:28

ایف سی ،حساس ادارے کی حب میں اور دشت میں کارروائیاں ،کالعدم تنظیم کے ..
کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 نومبر2016ء) ایف سی اور حساس ادارے کی بلوچستان کے شہر حب میں اور دشت میں کاروائیاں کالعدم تنظیم کے دو دہشت گرد گرفتار بڑی تعداد میں اسلحہ و با رود برآمد ،ترجمان ایف سی کے مطابق ہفتے کو ایف سی اور حسا س ادارے نے بلوچستان کے سنعتی شہر حب میں خفیہ اطلاع پر کاروائی کر تے ہوئے کالعدم تحریک طا لبان پاکستان کے دو مبینہ دہشت گردوں کو گرفتار کر کے تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا جبکہ ضلع قلات کے علاقے دشت میں واقع کلی زرین آبا د میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر ایک کمپائونڈ پر چھا پہ مار کر بڑی تعداد میں اسلحہ اور با رود برآمد کر لیا ،برآمد شدہ اسلحے میں 25کلو گرام بارودی مواد،8ہینڈ گرینڈ،3ایس ایم جی،4پستول ،350 ڈیٹو نیٹر ،با ل بیرنگ ،بیٹریاں ،اور دیگر مواد شامل ہے تاہم کاروائی میں کوئی گرفتار ی عمل میں نہیں آئی۔

مزید کاروائی جاری ہے ۔

متعلقہ عنوان :