ضلعی حکومت کا پرسوں لاہور میں مقامی تعطیل کا اعلان

ہفتہ 19 نومبر 2016 15:09

ضلعی حکومت کا پرسوں لاہور میں مقامی تعطیل کا اعلان
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 نومبر2016ء) برصغیر کے عظیم صوفی بزرگ حضرت سید علی بن عثمان الہجویری المعروف حضرت داتا گنج بخش ؒ کے 973 ویں سالانہ عرس مبارک اور چہلم حضرت امام حسین ؑ کے موقع پر پرسوں ( پیر ) لاہور مین مقامی تعطیل کا اعلان کر دیا گیا ۔

(جاری ہے)

ضلعی حکومت کی طرف سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق کل ( پیر ) کے روز ضلعی ادارے اور سکول بند رہیں گے جبکہ سول سیکرٹریٹ اور صوبائی ہیڈ کوارٹر کھلے رہیں گے۔