پنجاب یونیورسٹی میں داخلوں میں بے ضابطگیوں کے حوالے سے تحریک التوائے کار پنجاب اسمبلی میں جمع

ہفتہ 19 نومبر 2016 15:07

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 نومبر2016ء) پاکستان تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانا نے ایک تحریک التوائے کار پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ نجی اخبار کی خبر کے مطابق پنجاب یونیورسٹی سپورٹس ڈیپارٹمنٹ میں بے ضابطگیاں اور کوٹہ سے زائد طلبا کو داخل کرنے کا انکشاف ہوا ہے میرٹ کے برعکس طریقہ کار اپناتے ہوئے بڑی شخصیات کو نوازنے کے لئے مختص 215 سیٹوں پر درجنوں زائد طلبا کو سپورٹس کی بنیادوں پر داخلے دئیے جاتے ہیں انتظامیہ کی جانب سے عزیز رشتہ داروں اور بڑی سفارشوں کو سپورٹس بنیادوں پر فارم جمع کرانے کا مشورہ دیا جاتا ہے اور پہلے سے ہی ٹرائل کمیٹی کو طالب علموں کے بارے میں ہدایات کر دی جاتی ہیں بعض دفعہ تو بڑی سفارش کا پریشر بھی برداشت نہیں کیا جاتا اور نامکمل کاغذات والے طلبا کو فوری سلیکٹ کر لیا جاتا ہے۔