اسلامیہ کالج یونیورسٹی کا کانووکیشن 12 دسمبر کو ہوگا

ہفتہ 19 نومبر 2016 15:07

پشاور۔19نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 نومبر2016ء)اسلامیہ کالج یونیورسٹی کا سالانہ جلسہ تقسیم اسناد 12دسمبر کو منعقد ہوگا، کانووکیشن کیلئے گریجویٹس کی رجسٹریشن کی آخری تاریخ 5دسمبر مقرر کی گئی ہے فل ڈریس ریہرسل 11دسمبر کو ہوگی جلسہ تقسیم اسناد کے انتظامات کیلئے مختلف کمیٹیاں تشکیل دیدی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

رجسٹریشن فارم کنٹرولر امتحانات کے دفتر سے دستیاب ہونگے ۔