ہمارے پاس جو شواہد تھے سپریم کور ٹ کو دے چکے ہیں ،ْ اب دوسروں کی باری ہے ،ْ حامد خان

عدالت میں بطور وکیل کیس لڑتا ہوں خود پر ایسی تنقید برداشت نہیں کر سکتا ،ْبیان

ہفتہ 19 نومبر 2016 14:14

ہمارے پاس جو شواہد تھے سپریم کور ٹ کو دے چکے ہیں ،ْ اب دوسروں کی باری ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 نومبر2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور قانون دان حامد خان نے کہا ہے کہ جو شواہد تھے وہ سپریم کورٹ میں دے چکے ہیں اور اب دوسروں کی باری ہے ۔ اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ عدالت میں بطور وکیل کیس لڑتا ہوں خود پر ایسی تنقید برداشت نہیں کر سکتا ۔جس طرح میڈیا ٹرائل کیا جا رہا ہے وہ پیشہ وارانہ انداز نہیں ہے ۔

(جاری ہے)

حامد خان کا کہنا تھا کہ خواہش ہے نعیم بخاری کیس کی آئندہ پیروی کریں کیونکہ انہوں نے میرے ساتھ کیس کی تیاری کی ہے ۔جس طرح میڈیا پر مجھ سے متعلق باتیں کی گئی وہ بدتمیزی کے مترادف ہیں ۔یاد رہے حامد خان پاناما لیکس کیس میں تحریک انصاف کی جانب سے سپریم کورٹ میں پیش ہو رہے تھے تاہم انہوں نے میڈیا ٹرائل کی وجہ سے کیس کی پیروی کرنے سے معذرت کر لی ۔

متعلقہ عنوان :