Live Updates

اعتزاز احسن پاناما کیس میں تحریک انصاف کی وکالت نہیں کریں گے ،ْ پارٹی ذرائع

اعتزاز احسن پاناما کیس کو سپریم کورٹ لے جانے کے حق میں نہیں تھے ،ْصرف پی ٹی آئی کو مشورے دینگے

ہفتہ 19 نومبر 2016 14:12

اعتزاز احسن پاناما کیس میں تحریک انصاف کی وکالت نہیں کریں گے ،ْ پارٹی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 نومبر2016ء) عروف قانون دان اعتزاز احسن نے پاناما لیکس کیس میں تحریک انصاف کی وکالت نہ کرنے کا فیصلہ کر لیا ۔نجی ٹی وی کے مطابق اعتزاز احسن نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ پاناما لیکس کیس میں تحریک انصاف کی جانب سے وکالت کی پیشکش قبول نہیں کریں گے ۔

(جاری ہے)

پاکستان پیپلز پارٹی کے ذرائع نے بتایا کہ اعتزاز احسن پاناما کیس کو سپریم کورٹ لے جانے کے حق میں نہیں تھے تاہم اب وہ اس کیس میں پی ٹی آئی کے وکیل نہیں بنیں گے اور خود کو صرف قانونی مشورے دینے تک محدود رکھیں گے ۔

ذرائع نے بتایا کہ اعتزاز احسن نے پی ٹی آئی کو اس حوالے سے تاحال کوئی گرین سگنل نہیں دیا اور جب تحریک انصاف کی جانب سے انہیں وکالت کرنے کی پیشکش کی گئی تھی تو انہوں نے پارٹی قیادت سے مشورہ کر کے جواب دینے کا کہا تھا ۔اعتزاز احسن کے مطابق پاناما لیکس اخلاقی نوعیت کا معاملہ ہے تاہم اسے سیاست کی حد تک رکھا جائے کیونکہ اس سے زیادہ فوائد حاصل ہونگے مگر اس کے باوجود تحریک انصاف ، عوامی مسلم لیگ ، جماعت اسلامی سمیت دیگر حلقوں نے سپریم کورٹ میں درخواستیں دائر کر دیں ۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات