ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ چیف ایگزیکٹو کٹہرے میں کھڑا ہے جس سے پوچھ گچھ ہوگی ،ْعمران خان

ہفتہ 19 نومبر 2016 14:12

ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ چیف ایگزیکٹو کٹہرے میں کھڑا ہے جس سے پوچھ ..
مانچسٹر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 نومبر2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے کہاہے کہ ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ چیف ایگزیکٹو کٹہرے میں کھڑا ہے جس سے پوچھ گچھ ہوگی ،ْعدالت پاناما لیکس کا جو فیصلہ دیگی ہمیں قبول کرنا ہوگا ،ْ پاناما مقدمے میں عدالت کو ثبوت فراہم کر نا ہماری نہیں وزیراعظم کی ذمہ داری ہے ۔ہفتہ کو میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ پہلی بارملک کاچیف ایگزیکٹوکٹہرے میں کھڑا ہے جس سے پوچھ گچھ ہوگی ،ْپاناما مقدمے میں عدالت کو ثبوت فراہم کرنا ہماری نہیں بلکہ وزیراعظم نواز شریف کی ذمہ داری ہے ،ْ ہم تو عدالت کی مدد کر رہے ہیں۔

انہوںنے کہا کہ عدالت نے کہا ہے کہ آپ کیس کو محدود رکھیں ،ْ عدالت پاناما کیس کا فیصلہ جلد کرناچاہتی ہے جو خوش آئند ہے ،ْاگر فیصلہ ہمارے خلاف بھی جاتا ہے تب بھی ہمیں عدالتی فیصلے پر اعتماد کرنا ہوگا۔

(جاری ہے)

پاناما کیس میں تحریک انصاف کے وکیل حامد خان کی دستبرداری سے متعلق انہوںنے کہاکہ حامدخان20سال پرانیپارٹی ممبراورسینئروکیل ہیں ،ْان کی عزت کرتا ہوں جب کہ حامد خان نے خود کہا ہے کہ وہ کیس سے الگ ہونا چاہتے ہیں، میرا خیال ہے کہ حامد خان پر میڈیا کا پریشر ہے ،ْمیں چاہتا تھا کہ وہ کیس کی پیروی کریں تاہم وطن واپس جا کر سینئر قیادت سے کیس کے وکیل سے متعلق بات کی جائیگی۔

اچانک برطانیہ پہنچنے کے حوالے سے عمران خان نے کہاکہ قریبی دوست کی بہن کی شادی میں شرکت کیلئیء مانچسٹر آیا ہوں جب کہ پاناما شریف کی وجہ سے 5 مہینے سے اپنے بچوں سے نہیں ملا، بچوں سے ملنے کے بعد اتوار کی رات واپس واپس چلا جاؤں گا۔