خان صاحب کے لیے وقت بھی ٹھیک ہے اور ستارے بھی ، اب شادی چلے گی ۔ سامعہ خان

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 19 نومبر 2016 12:25

خان صاحب کے لیے وقت بھی ٹھیک ہے اور ستارے بھی ، اب شادی چلے گی ۔ سامعہ ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔19نومبر 2016ء) : معروف آسٹرالوجر سامعہ خان نے عمران خان کی تیسری شادی کی باتیں زبان زد عام ہونے کے بعد کہا کہ عمران خان کے ستارے بھی ٹھیک ہیں اور عمران خان کا وقت بھی ٹھیک ہے اب ان کی شادی چلے گی۔

(جاری ہے)

سامعہ خان نے کہا کہ عمران خان کے لیے یہ وقت بالکل ٹھیک ہے، اس وقت اگر انہوں نے شادی کا لڈو کھا لیا تو وہ ان کو ہضم بھی ہو جائے گا۔ خیال رہے کہ مانچسٹر میں ایک شادی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ شادی کے معاملے میں میرے تجربات اچھے نہیں رہے ، دعا کریں کہ تیسری شادی کامیاب ہو، جس کے بعد میڈیا میں یہ بات گردش کر رہی ہے کہ عمران خان نے اپنی تیسری شادی کا عندیہ دے دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :